اسرائیل کی شام میں ایرانی تنصیبات کے قریب فضائی حملہ، 15 افراد ہلاک، 10 زخمی
👁️ 30 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی شام میں ایرانی تنصیبات کے قریب فضائی حملہ، 15 افراد ہلاک، 10 زخمی
دمشق (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) شام کے دارالحکومت دمشق میں اتوار کی صبح اسرائیل نے فضائی حملے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ اس عمارت کے قریب ہی ایران کی بھی تنصیبات ہیں جن کے گرد انتہائی سخت سیکیورٹی ہوتی ہے۔ اسرائیل کے راکٹ حملے میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے راکٹ حملے نے دارالحکومت کے وسط میں امویاد اسکوائر کے قریب گنجان آباد علاقے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کثیر المنزلہ عمارتیں ہیں جب کہ کئی سیکیورٹی تنصیبات بھی اسی علاقے میں ہیں۔
پولیس حکام کا سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حملے سے متعدد اموات ہوئی ہیں جب کہ کئی زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹرز منتقل کیا گیا ہے۔
ان راکٹ حملوں کے حوالے سے اسرائیل کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا.
اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا عسکری ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیل نے نصف شب کے بعد شام میں فضائی کارروائی کی۔
اس حوالے سے مزید رپورٹ کیا گیا ہے کہ حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 15 زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں۔
جبکہ سیریئن آبزرویٹری کے مطابق اس حملے میں 15 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں عام شہری شامل ہیں جب کہ کئی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسرائیل کے اس فضائی حملے میں کسی کو انفرادی طور پر نشانہ بنایا گیا تھا یا اس کے اہداف کچھ اور تھے۔
اسرائیل کئی برس سے شام میں ایران نواز عسکری تنظیموں کی تنصیبات اور اس کے مسلح حامیوں کو نشانہ بناتا رہا ہے، البتہ اس حوالے سے عمومی طور پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آتا، جب کہ میڈیا میں عسکری ذرائع سے یہ کارروائیاں رپورٹ ہوتی ہیں۔
مغربی ممالک کے خفیہ اداروں کی رپورٹس میں یہ سامنے آتا رہا ہے کہ ایران نے حالیہ برسوں میں شام میں اپنی عسکری موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔
ذرائع سے سامنے آنے والی ان رپورٹس میں بتایا جاتا رہا ہے کہ شام میں حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں ایران نے اپنے قدم جمائے ہیں۔ اس کے ساتھ ایران کی سرپرستی میں عسکری تنظیموں اور مقامی نیم مسلح گروہوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے حالیہ ماہ میں شام کے ہوائی اڈوں اور فضائی ٹھکانوں پر حملے تیز کر دیے ہیں تا کہ ایران کی شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت اس کی حامی ملیشیا اور عسکری تنظیموں کی سپلائی لائن منقطع ہو سکے اور ان کو ہتھیاروں کی فراہمی سے روکا جا سکے۔
اسرائیل کے دفاعی ماہرین بھی اس حوالے سے تبصروں میں یہی کہہ رہے ہیں کہ ان حملوں کا مقصد شام میں ایران کی بڑھتی ہوئی مداخلت کو کم کرنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C