اسرائیل کی شامی اہداف پر ٹینکوں سے گولہ باری
👁️ 23 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی شامی اہداف پر ٹینکوں سے گولہ باری
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے جمعرات کو مقبوضہ گولان کی چوٹیوں سے شامی اہداف پر فائرنگ کی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے اس حملے میں شامی فوج کے زیراستعمال ’دو عارضی ڈھانچوں‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے اور یہ دونوں ڈھانچے دونوں ممالک کے درمیان 1974ء میں طے شدہ فوجی کارروائیوں سے گریز کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائے گئے تھے۔
IDF tanks struck 2 temporary structures that were being used by the Syrian army.
These structures violated the 1974 Disengagement Agreement between Israel and Syria in the Golan Heights.
The IDF holds the Syrian regime responsible for all activities emanating from its…
— Israel Defense Forces (@IDF) September 21, 2023
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے علاقے میں موجود فوٹوگرافر نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی ٹینک کو کم سے کم دو گولے فائر کرتے ہوئے دیکھا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی چھے روزہ جنگ کے دوران میں شام کے علاقے گولان کی چوٹیوں پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں اس علاقے کو اپنی ریاست میں ضم کر لیا تھا لیکن اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی ادارے اس کے اس جارحانہ اقدام کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے ٹینکوں سے یہ گولہ باری ایک ڈرون حملے کے بعد کی ہے۔گولان کی چوٹیوں کی حدبندی لائن کے نزدیک آج اس ڈرون حملے میں فلسطینی گروپ جہادِ اسلامی کے دو ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ گولان کی چوٹیوں پر حد بندی لائن کے قریب ہونے والی ہلاکتوں کے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔
شام میں گذشتہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کے دوران میں اسرائیل نے شامی سرزمین پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں جن میں بنیادی طور پر ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے علاوہ اسدی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں شام کے بحیرۂ روم کے ساحلی علاقے میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں دو اسدی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 313 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C