اسرائیلی آرمی چیف کا ایران پر حملے کی تیاری کرنے کا اعلان
👁️ 21 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا ایران پر حملے کی تیاری کرنے کا اعلان
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف آویو کوہاوی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اُن کا ملک ایرانی جوہری خطرے کے خلاف جنگ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے۔
اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے کسی بھی پیشرفت اور کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف فوجی آپشن قومی سلامتی اور اسرائیلی فوج کی تیاریوں کے مرکز میں ہے، مختلف قسم کے آپریشنل منصوبے ہیں، بہت سے وسائل مختص کرنا، مناسب ہتھیاروں کا حصول، انٹیلیجنس کا حصول اور تربیت جیسے امور پر کام ہو رہا ہے۔
اسی تناظر میں اسرائیلی وزیراعظم یائر لپیڈ نے تصدیق کی کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن پر جوہری معاہدے کی مخالفت واضح کر دی ہے۔ اتوار کو ہی ایک اجلاس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف سفارتی اور عملی طور پر کارروائی کی مکمل آزادی رکھتا ہے۔ اُنہوں نے صدر بائیڈن کے دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں اس دورے کے سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے۔
یہ پیشرفت امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لپیڈ کی جانب سے جمعرات کو ایران کے ساتھ سفارتی کوششوں میں طویل بحث کے اختتام پر ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے مشترکا معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کے دورے کے دوران ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کو آخری آپشن قرار دیا تھا۔
ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری مذاکرات گزشتہ سال اپریل سے ویانا میں شروع ہوئے تھے تاہم مذاکرات کا عمل رواں برس مارچ میں معاہدے سے ہٹ کر کچھ نئے ایرانی مطالبات کی وجہ سے رک گیا تھا۔ ایران نے امریکا سے اپنی سپاہِ پاسداران انقلاب کو دہشتگروں کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا جو امریکا نے تسلیم نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C