اسرائیلی جارحیت، امریکی پالیسیاں حظے میں قیام امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: ایران
👁️ 136 بار دیکھا گیا
اسرائیلی جارحیت، امریکی پالیسیاں حظے میں قیام امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں: ایران
میونخ (ویب ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں جنگ کے لیے پر تول رہا ہے جس سے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے جرمنی میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ میں جنگ برپا کرنا چاہتا ہے، امریکی پالیسیاں اور اسرائیلی کے عزائم خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔
وزیر خارجہ جواد ظریف نے مزید کہا کہ اسرائیلی طیارے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں ایرانی تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جس پرعالمی قوتوں کی خاموشی مجرمانہ عمل ہے، اسرائیلی جارحیت کو امریکی حمایت حاصل ہے جس سے طاقت کے توازن میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔
Iran cannot forever foot whole bill for vital global security achievements–whether it's the #JCPOA, or combating of drug & human trafficking. Time for Europe to get wet if it wants to swim against dangerous tide of US unilateralism. My remarks at #MSC2019: https://t.co/YXQyzX6vWT
— Javad Zarif (@JZarif) February 17, 2019
ایرانی وزیرخارجہ نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا خود تو جوہری توانائی کے معاہدے سے دست بردار ہوچکا ہے اور دیگر یورپی ممالک کو بھی معاہدے سے انخلاء پر مجبور کر رہا ہے، امریکا کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل پاس داران انقلاب پر حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر کے شام میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بناتے آیا ہے جبکہ امریکا کی جوہری توانائی کے معاہدے سے دست برداری کے بعد ایران سے تعلقات نہایت کشیدہ ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C