اسرائیلی حملہ: ایرانی بحری سربراہ علی رضا تنگسیری دیگر سینئر کمانڈروں سمیت ہلاک
👁️ 273 بار دیکھا گیا
اسرائیلی حملہ: ایرانی بحری سربراہ علی رضا تنگسیری دیگر سینئر کمانڈروں سمیت ہلاک
تل ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے سربراہ کموڈور علی رضا تنگسیری کو دیگر سینئر بحری کمانڈروں کے ساتھ بدھ کی رات کیے گئے ایک فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔
کاٹز کے مطابق، تنگسیری ان بمباری آپریشنز کے ذمہ دار تھے جن کی وجہ سے تجارتی بحری جہاز ابنائے ہرمز کے تنگ آبی راستے سے گزرنے سے روکے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ اعلیٰ ایرانی فوجی اہلکاروں کے لیے ایک "صاف پیغام" ہونا چاہیے کہ اسرائیلی فوج انہیں تلاش کر کے نشانہ بنائے گی۔
کموڈور علی رضا تنگسیری 2018 میں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر مقرر ہوئے تھے، اور اس سے قبل 2010 سے بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔
تنگسیری سے منسوب ایک ایکس اکاؤنٹ رواں ماہ فعال ہوا، جس سے ایرانی ذرائع ابلاق کئی بیانات جاری کرتے رہے ہیں۔ ان بیانات میں آبنائے ہرمز پر ایران کے موقف کو اجاگر کیا گیا، اور کہا گیا تھا کہ “ایران کے خلاف جارحیت کرنے والوں سے وابستہ کسی بھی جہاز کو وہاں سے گزرنے کا حق نہیں ہے۔”
تنگسیری ماضی میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متعدد بیانات دے چکے ہیں۔ 2019 میں انھوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران کی تیل کی برآمدات میں خلل پڑا تو آبنائے ہرمز کو بند کر دیا جائے گا۔
اسی سال، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب نگرانی کرنے والے ایک امریکی ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکہ نے پاسدارانِ انقلاب کے دیگر کمانڈروں کے ساتھ تنگسیری پر بھی پابندی عائد کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C