اسرائیلی فضائی حملے میں تین لبنانی صحافی ہلاک
👁️ 183 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فضائی حملے میں تین لبنانی صحافی ہلاک
لبنان (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) لبنان کے سرکاری میڈیا این این اے کی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شب جنوب مشرقی لبنان پر ہوئے اسرائیلی فضائی حملے میں تین صحافی ہلاک ہو گئے۔ ایرانی حمایت یافتہ براڈ کاسٹر نے مزید کہا کہ اس علاقے میں اسرائیلی حملوں میں پریس کارکنوں کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران کے حامی ایک اور لبنانی ٹیلی ویژن چینل المیادین نے کہا کہ اس کے کیمرہ مین غسان نجار اور براڈکاسٹ انجینئر محمد ردا اس اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے، جس میں ”جنوبی لبنان کے علاقے حسبیا میں صحافیوں کی رہائش گاہ‘‘ کو نشانہ بنایا۔
المیادین نے کہا کہ نجار ”ایک ایسا باپ تھا جس نے ایک منصفانہ مقصد کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی، خود کو سچائی کو ظاہر کرنے کے لیے وقف کیا، اور بے قصور مارا گیا۔‘‘
المیادین نے بدھ کو کہا کہ گزشتہ اسرائیلی حملے میں بیروت میں خالی کیے گئے اس کے ایک دفتر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ لبنانی عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے زیر انتظام ٹی وی آؤٹ لیٹ المنار نے کہا کہ حسبیا میں اسرائیلی حملے میں اس کا فوٹو گرافر وسام قاسم بھی مارا گیا ہے۔
غزہ میں تقریباً ایک سال سےجاری جنگ کے ساتھ ساتھ اسرائیل نے ایک ماہ قبل اپنی توجہ لبنان کی طرف بڑھا دی تھی اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی اتحادی حزب اللہ کی طرف سے روزانہ ہونے والے حملوں کے خلاف اپنی شمالی سرحد کو محفوظ بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
اسرائیل نے لبنان کے ارد گرد حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر بمباری کی مہم شروع کر رکھی ہے اور 30 ستمبر کو اپنے زمینی دستے بھی جنوبی لبنان میں بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ بیروت کے جنوبی علاقے شویفات العمروسیہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے ”دو عمارتوں کو تباہ کر دیا، جس سے بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی اور علاقے پر سیاہ دھواں چھا گیا۔
اسرائیل نے لبنان میں 23 ستمبر سے شدید بمباری کی فضائی مہم شروع کر رکھی ہے اور لبنان کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 1,580 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے اکتوبر 2023 میں اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں کم از کم 128 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہلاکتوں کو دستاویزی شکل دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3411 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C