27/May/2026

اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی آپریشن میں توسیع کر دی

👁️ 333 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی آپریشن میں توسیع کر دی

اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی آپریشن میں توسیع کر دی

یروشلم (ڈیلی اردو/ روئٹرز/اے پی/اے ایف پی) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اپنے زمینی آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ اب یہ آپریشن ’ییلو لائن‘ نامی لکیر کے پار لبنانی علاقے میں بھی کیا جا رہا ہے۔

 

یروشلم سے منگل 26 مئی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق لبنان جنگ کے دوران کافی عرصہ پہلے سے جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی دستوں نے وہاں اسرائیل کی سرحد سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ’زرد لکیر‘ تک کا جو علاقہ اپنے قبضے میں لے رکھا ہے، اب اس سے پرے لبنانی علاقے میں اندر تک بھی ملٹری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 

لبنان جنگ میں اسرائیل اور ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے مابین موجودہ فائر بندی 17 اپریل سے جاری ہے، لیکن اس عرصے کے دوران اسرائیلی فوج اب تک خود اپنی ہی طے کردہ ییلو لائن کے اندر اپنی مسلح کارروائیاں اور عمارات کے انہدام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھی۔

 

اب  لیکن اس لکیر کے پار بھی زمینی فوجی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اس زرد لکیر کے بارے میں کہا تھا کہ  اسرائیل اس لبنانی علاقے میں ایک ایسا بفر زون قائم کرنا چاہتا ہے، جس کا مقصد اسرائیلی شہریوں کو لبنان سے کیے جانے والے حملوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

 

اس توسیع شدہ عسکری کارروائی کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے مابین پھر سےشدید جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ منگل ہی کے روز اسرائیلی فوج نے عام شہریوں کو انخلا کی ایک غیر معمولی وارننگ جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنانی شہر نبطیہ پر بھی کئی مرتبہ فضائی حملے کیے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C