اسرائیلی فوج کا لبنان میں بڑا فضائی حملہ: حزب اللہ کے متعدد ٹھکانے تباہ
👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا لبنان میں بڑا فضائی حملہ: حزب اللہ کے متعدد ٹھکانے تباہ
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
ہفتے کے روز فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ فضائی حملوں میں مشرقی لبنان کی بقاع وادی میں واقع ایک زیرِ زمین تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اس مقام کو حزب اللہ اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں کے خلاف استعمال ہونے والے ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی ساحلی شہر صور میں بھی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملوں کی اطلاع دی ہے۔ یہ شہر اسرائیلی سرحد سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
فوج کے مطابق حزب اللہ کے جنگجو اس مقام کو اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس نے جمعے کے روز ایک ڈرون کو روکا، جو آٹھ پستولیں اور گولیوں کے میگزین اسرائیل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔
اسرائیل اور لبنان کے درمیان اپریل کے وسط سے جنگ بندی نافذ ہے، لیکن اس کے باوجود اسرائیل اور ایران نواز ملیشیا حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں فریق ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج اب بھی جنوبی لبنان میں موجود ہے، جہاں حزب اللہ کے ساتھ اس کی جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری ہیں، جبکہ اسرائیل لبنان بھر میں فضائی حملے بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ یورپی یونین اور متعدد مغربی ممالک حزب اللہ کو دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت لبنانی حکومت کو بین الاقوامی حمایت کے ساتھ یہ یقینی بنانا ہے کہ حزب اللہ لبنانی سرزمین سے اسرائیلی اہداف پر حملے نہ کرے، جبکہ اسرائیل کو لبنان میں "جارحانہ فوجی کارروائیوں" سے گریز کرنا ہے، تاہم اسے فوری یا جاری خطرات کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3175 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C