اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک
👁️ 87 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/رائٹرز) فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے دوران گولی لگنے سے فلسطینی نوجوان ہوگیا۔
JENIN: The funeral procession of slain Palestinian youth Salah Briki, 19, who was shot dead last night in an Israeli raid on Jenin, north of the occupied West Bank.
Photos by Oday Daibes/WAFA pic.twitter.com/aMNa3rqKpE
— Wafa News Agency – English (@WAFANewsEnglish) October 21, 2022
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فلسطین اسلامک جہاد نے کہا کہ 19 سالہ صالح بریکی کا تعلق ان کی تنظیم سے تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ چھاپے کے بعد جھڑپیں شروع ہوئیں جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشتبہ عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی۔
تغطية صحفية: "صورة الشاب صلاح بريكي الذي ارتقى بعد إصابته برصاص جيش الاحتلال خلال اقتحام مدينة جنين". pic.twitter.com/wHpE79kBrT
— شبكة قدس الإخبارية (@qudsn) October 20, 2022
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ متعدد افراد نے دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کا جواب دیا گیا۔
اسلامک جہاد کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جنین میں اسرائیلی فوج سے مقابلہ کرتے ہوئے صالح بریکی جاں بحق ہوا، ہسپتال میں رائٹرز سے بات کرتے ہوئے ان کے والد نے جھڑپوں میں صالح بریکی کے ملوث ہونے کی تردید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکا مسلح تھا نہ ہی وہ (اسرائیلی فوج کو) مطلوب تھا، اسے کیوں قتل کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ رواں برس کے اوائل میں مختلف حملوں میں 19 اسرائیلیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں اسرائیلی فورسز نے مارچ کے آخر سے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا جس کے سبب مغربی کنارے میں اب تک 100 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کے سلسلے میں آپریشنز جاری ہیں، فلسطین کا کہنا ہے کہ چھاپے اس بات کی اجتماعی سزا ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کے خلاف دہائیوں سے مزاحمت کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مقرر کردہ تحقیقاتی کمیشن نے جمعرات کو بتایا تھا کہ اسرائیل کے ‘مستقل قبضے اور ڈی فیکٹو الحاق’ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ رپورٹ متعصب (اور) جھوٹی ہے، اور اس کے مصنفین پر یہود مخالف ہونے کا الزام لگایا۔
خیال رہے کہ 17 اکتوبر کو بھی فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی سے ایک فلسطینی نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق شمال مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نزدیک قراوت بنی حسن میں ہونے والی جھڑپوں میں دو فلسطینی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ زخمی ہونے والے 30 سالہ مجاہد داؤد زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C