اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے رکن سمیت دو فلسطینی ہلاک
👁️ 69 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے رکن سمیت دو فلسطینی ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی محکمہ صحت کے عہدہ داروں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ایک تصادم میں دو فلسطینیوں کو ہلاک کر دیاہے، جن میں ایک ایسا شخص بھی شامل ہے جس کی رکنیت کا دعویٰ ایک مسلح گروپ نے کیا تھا، پیر کی صبح یہ تصادم اس وقت ہوا جب اسرائیلی فوجی مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک فلسطینی گاؤں میں داخل ہوئے۔
ان دونوں افراد کو شمالی شہر جنین کے قریب کفر دان گاؤں میں ہلاک کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اتوار کو دیر گئے کفر دان میں ان دو مسلح فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لیے داخل ہوئی جنہوں نے ستمبر میں ایک اسرائیلی فوجی کو فائرنگ کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔
فوج نے کہا کہ اس کے فوجیوں پر گولیاں چلائی گئیں جس پر انہوں نے جوابی فائرنگ کی۔
یہ اس خطے میں تازہ ترین خونریزی ہےجس میں کئی مہینوں سے اسرائیل اور فلسطینی کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پیر کے روز، اسرائیلی حقوق کے گروپ B’Tselem نے کہا کہ 2022 فلسطینیوں کے لیے ، سن 2004 کے شدید تشدد کے دور کے بعد، سب سے ہلا کت خیز سال تھا۔
فلسطینی وزارت صحت نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت 21 سالہ سمر حوثیہ اور 25 سالہ فواد عابد کے نام سے کی ہے۔ جنین میں ابن سینا ہسپتال کے ڈائریکٹر سمر عطیہ کے مطابق حوثی کو سینے میں کئی گولیاں ماری گئی تھیں۔
عطیہ نے ابتدا میں کہا کہ عابد 17 سال کا تھا لیکن بعد میں وزارت نے اس کی عمر 25 برس بتائی۔
ایک مسلح گروپ، الاقصیٰ شہداء بریگیڈز نے بعد میں حوثی کے بارے میں دعویٰ کیا کہ وہ ان کے گروپ کا رکن تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی والدہ اور دیگر سوگواروں کی جانب سے الوداع کے وقت ان کی لاش، الاقصیٰ شہداء بریگیڈز کے پرچم میں لپٹی ہوئی تھی۔
Palestinian mourners in Hebron take part in the funeral of Mohammad Amro who was killed by the lsraeli occupation forces in 2020. Amro’s dead body was released today after two years of being withheld by the lsraeli occupation authorities. pic.twitter.com/L59bGAQ7zc
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) January 4, 2023
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مارے جانے والے دوسرے فلسطینی کا بھی کسی عسکری گروپ سے تعلق تھایا نہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ حملہ آوروں کو روکنے کے لیے عسکریت پسندوں کے گھروں کو مسمار کرتا ہے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ حربہ اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔
اسرائیلی حقوق کے گروپ بتسلیم نے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کو مجرمانہ اور نسل پرستی سے تعبیر کیا ہے۔
This is criminal and racist. #EndIsraeliApartheid https://t.co/C2yMkx3zYO
— Sarit Michaeli (@saritm0) January 3, 2023
گذشتہ موسم بہار میں اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں میں 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سے اسرائیلی فوج فلسطینی شہروں اور قصبوں میں تقریباً روزانہ چھاپے مار رہی ہے۔
بیتسلیم کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اسرائیلی فائرنگ سے تقریبّأ ڈیڑھ سوفلسطینی ہلاک ہوئے تھے، جس نے اسے 2004 کے بعد سے سب سے زیادہ ہلاکت خیز بنا دیا جب 197 فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔ حملوں کی ایک تازہ لہر میں موسم خزاں میں کم از کم 9 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر فلسطینی عسکریت پسند تھے۔ لیکن دراندازی کے خلاف احتجاج کے طور پر پتھراؤ کرنے والے نوجوان اور ایسے دیگر فلسطینی بھی مارے گئے ہیں جو تصادم میں شامل نہیں تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5066 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C