اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اقتدار سے نکالنے کی تیاری مکمل، اپوزیشن کا نئی حکومت بنانے کا اعلان
👁️ 34 بار دیکھا گیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اقتدار سے نکالنے کی تیاری مکمل، اپوزیشن کا نئی حکومت بنانے کا اعلان
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے رہنماؤں نے صدر کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ نئی حکومت تشکیل دینے کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔ اس نئی پیش رفت کے بعد وزارتِ عظمیٰ کی کرسی پر گزشتہ 12 برس سے براجمان بن یامین نیتن یاہو کا اقتدار خطرے میں ہے۔
اسرائیل میں حکومت سازی گزشتہ دو برسوں سے سیاسی مسئلہ بنی ہوئی ہے جس کے لیے چار مرتبہ انتخابات بھی ہو چکے ہیں۔ کسی بھی جماعت کی انتخابات میں واضح اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے چار انتخابات کے بعد ایک مرتبہ پھر اسرائیل کو پانچویں انتخابات کا چیلنج درپیش تھا۔
سیاسی جماعتوں کو 120 رکنی پارلیمنٹ میں اکثریت ظاہر کرنے کے لیے بدھ کی ڈیڈ لائن کا سامنا تھا۔ اس ڈیڈ لائن کے ختم ہونے سے محض 35 منٹ قبل حزبِ اختلاف کی جماعت یش عتید پارٹی کے سربراہ یائر لیپڈ نے صدر ریوین ریولن کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا کہ وہ حکومت بنانے کے لیے پارلیمنٹ میں مطلوبہ عددی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر ریولن نے لیپڈ کو فون کر کے مبارک باد بھی دی ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جس وقت یائر لیپڈ نے صدر کو ای میل کی اس وقت وہ اسرائیل میں جاری فٹ بال ایونٹ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھے۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے لیپڈ نے یامینہ پارٹی کے سربراہ نفتالی بینٹ سے سیاسی اتحاد کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے فارمولے کے تحت حکومت کے ابتدائی دو سال بینٹ وزیرِ اعظم ہوں گے جس کے بعد دو برس کے لیے لیپڈ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالیں گے۔
اسرائیل، انتخابی تعطل دور کرنے کی کنجی عرب اسلامی جماعت کے پاس؟
حکومت بنانے کے لیے تشکیل پانے والے نئے سیاسی اتحاد میں دیگر چھوٹی بڑی جماعتیں شامل ہیں۔ اسرائیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عرب اسرائیلیوں کی نمائندہ جماعت ‘یونائیٹڈ عرب لسٹ’ نے اتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے۔
اس اتحاد میں سابق وزیرِ دفاع بینی گینتز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی، میرٹز اور لیبر پارٹی کے علاوہ سابق وزیرِ دفاع اوگدور لبرمین کی جماعت ‘یسریال بیتینو پارٹی’ اور سابق وزیرِ تعلیم گیدون سار کی جماعت ‘نیو ہوپ’ شامل ہے۔
نئی ممکنہ اسرائیلی حکومت کو پارلیمنٹ میں معمولی اکثریت حاصل ہو گی جو آئندہ 10 سے 12 روز میں حلف اٹھا سکتی ہے۔
اسرائیل کے سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نئی حکومت کی تشکیل سے قبل ہر ممکنہ سیاسی اقدامات اٹھا سکتے ہیں جن میں یامینہ جماعت کے ارکان کو اپنے ساتھ ملانا بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ یامینہ پارٹی کے بعض ارکان نئے سیاسی اتحاد میں عرب جماعتوں کے علاوہ بائیں بازو کے ارکان کی شمولیت پر ناخوش ہیں۔
اسرائیل کی پارلیمنٹ میں پارٹی پوزیشن
اسرائیل کی 120 رکنی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کی جماعت لیکوڈ پارٹی 30 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت ہے جب کہ یش عتید پارٹی کی 17 نشستیں ہیں جو دوسرے نمبر پر ہے۔
پارلیمنٹ میں دیگر جماعتیں 10 سے بھی کم نشستیں رکھتیں ہیں۔
حکومت سازی کے لیے نئے اتحاد میں شامل بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے ارکان کی تعداد آٹھ ہے۔ لیبر پارٹی، یامینہ پارٹی، یسریال بینیتو کی سات سات جب کہ میرٹز اور نیو ہوپ پارٹی کے ارکان کی تعداد چھ چھ ہے۔ یونائٹڈ عرب لسٹ کے چار ارکان بھی نئے سیاسی اتحاد کا حصہ ہیں۔
اس طرح نیتن یاہو کے خلاف بننے والے سیاسی اتحاد کے پاس ایوان میں نشستوں کی کل تعداد 62 ہے اور آئین کے تحت حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی سیاسی تاریخ میں آج تک کسی بھی جماعت نے واضح اکثریت حاصل کر کے حکومت نہیں بنائی اور کبھی کوئی جماعت 56 نشستوں سے زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ حکومت سازی کے لیے اسرائیل میں سیاسی اتحاد ہمیشہ بنتے رہے ہیں اور اس بار بھی ایک کثیر جماعتی اتحاد سامنے آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C