اسلام آباد: ارشد شریف کی نمازِ جنازہ ادا، مقامی قبرستان میں سپردِ خاک
👁️ 112 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: ارشد شریف کی نمازِ جنازہ ادا، مقامی قبرستان میں سپردِ خاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) مقتول صحافی ارشد شریف کی اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جنازہ کے بعد اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔فیصل مسجد میں ہونے والے جنازے میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے جس میں ارشد شریف کے اہل خانہ، صحافی، سیاسی رہنماء اور عام شہری شامل ہوئے۔
جنازے میں شریک ارشد شریف کے ساتھی صحافیوں کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سے جانا اور اس انداز میں موت کا واقع ہونا ان کے لیے ناقابل یقین اور تکلیف دہ ہے۔
جمعرات کی صبح ارشد شریف کی میت اسپتال سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پہنچا دی گئی تھی جہاں سے دن دو بجے کے قریب جنازہ ادا کرنے کے لیے اسے فیصل مسجد لایا گیا۔
فیصل مسجد کے احاطے میں لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی ۔ کسی پاکستانی صحافی کے جنازے میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔
مقتول صحافی کی میت فیصل مسجد پہنچنے سے قبل ہی عوام کی ایک بڑی تعداد فیصل مسجد کے احاطے میں پہنچ چکی تھی جن میں بعض افراد نے ارشد شریف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
سہ پہر ایک بجے کے قریب جب میں فیصل مسجد پہنچا تو وہاں بعض صحافی دوستوں کے علاوہ زیادہ تر عام لوگ تھے اور لوگوں کے اس ہجوم میں ارشد شریف کی ہلاکت کے حوالے سے مختلف چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کی بھنک بھی کانوں میں پڑ رہی تھی۔
کوئی کہہ رہا تھا کہ ارشد شریف کا قتل ایک بڑا المیہ ہے تو کوئی اسے سازش قرار دے رہا تھا۔ وہیں کوئی یہ پوچھ رہا تھا کہ جنازے میں شریک اتنی بڑی تعداد کا کیا پیغام جائے گا؟
جنازے سے قبل ہونے والی پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار اور ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کی پریس کانفرنس کا بھی تذکرہ ہورہا تھا۔
اے آر وائی کے صحافی دوست خاص طور پر اس خدشے کا اظہار کر رہے تھے آج کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد ان کے چینل کے حالات مزید خراب ہوں گے۔
جنازے کے اختتام کے بعد بعض شرکا چھوٹے چھوٹے گروپس میں تقسیم ہوگئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ ان نعروں میں میں فوج کے حوالے سے بعض قابل اعتراض نعرے بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ ’ارشد تیرے خون سے انقلاب آئے گا‘ اور ’عمران خان زندہ باد‘ کے نعرے بھی لگتے رہے۔
بعض صحافی یہ بھی کہہ رہے تھے کہ ارشد شریف کی المناک موت اور جنازے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
جنازے میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت پر بعض صحافیوں کی رائے تھی کہ ارشد شریف کی المناک موت کے علاوہ سیاسی تقسیم کا ماحول بھی اس کا سبب ہے۔
صحافیوں کی گفتگو کا مرکزی نقطہ یہی تھا کہ پاکستان میں سیاسی تقسیم کے ماحول نے ارشد شریف کے جنازے کو اہم بنا دیا اور یہی وجہ ہے کہ فیصل مسجد کے احاطے میں صحافیوں سے کہیں زیادہ سیاسی کارکن موجود تھے۔
خیال رہے کہ ارشد شریف کو عمران خان کا حامی صحافی سمجھا جاتا تھا۔ ارشد شریف رواں برس عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کررہے تھے۔ ان پر کئی مقدمات بھی درج کیے گئے تھے اور عمران خان انہیں آزاد اور بہادر صحافی قرار دیا کرتے تھے۔
عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کے بعد یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے ہی ارشد شریف کی جان کو لاحق خطرات کی وجہ سے انہیں ملک سے چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا۔
فوج کے ترجمان نے بدھ کو کہا ہے کہ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہیں کہ کس نے ارشد شریف کو کینیا جانے پر آمادہ کیا اور وہاں ان کی رہائش کا بندوبست کیا۔
صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پاکستان یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے صدر افضل بٹ سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ تمام صحافتی برادری ارشد شریف کے قتل کا سراغ لگانے اور قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
جنازے کے بعد ارشد شریف کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے عوام کے ہجوم میں فیصل مسجد سے تدفین کے لیے ایچ الیون قبرستان لایا گیا جہاں ان کے والد اور بھائی کی قبریں بھی ہیں۔ پاکستان کے پرچم میں لپٹی ارشد شریف کی میت کو سپرد خاک کرتے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
ارشد شریف کی میت قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال سے گھر روانہ کردی گئی، اہلخانہ آخری دیدار کرینگے، 2 بجے نماز جنازہ فیصل مسجد میں ہوگی !!#arshadshareef pic.twitter.com/S5ZHaqnJ8C
— Maryam Malik (@MaryamMalikPK) October 27, 2022
ارشد کی موت کو ہر ایک نے سیاسی رنگ دینا ہے: عمر چیمہ
صحافی عمر چیمہ نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ارشد شریف کی موت کو ہر ایک نے سیاسی رنگ دینا ہے وہ چاہے عمران خان ہوں یا فیصل واوڈا۔ انہوں نے کہا کہ ارشد کی موت کو قتل قرار دیا جائے حالاں کہ دنیا میں ہزاروں اموات حادثے کے نتیجے میں بھی ہوتی ہیں۔
سیاسی فائدہ اس میں ہے کہ ارشد کی موت کو قتل قرار دیا جائے حالانکہ دنیا میں ہزاروں اموات حادثے کا نتیجے میں بھی ہوتی ہیں (بشمول پولیس کے فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتیں)، لہذا اس موت کو ہر ایک نے سیاسی رنگ دینا ہے وہ چاہے عمران خان ہو یا فیصل واوڈا
— Umar Cheema (@UmarCheema1) October 27, 2022
ارشد شریف کے قتل سے متعلق ‘دعوؤں’ پرفیصل واوڈا کی پارٹی رکنیت معطل
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے رہنما فیصل واوڈا کو مقتول صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر ان کی پارٹی کی رکنیت معطل کر دی ہے ۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ان کا بیان پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا ۔
فیصل واوڈا نے بدھ کی شام پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کے قتل میں موجودہ حکومت اور موجودہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے اور معروف صحافی کی موت حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کے ساتھ رابطے میں تھے اور دعوے کی تصدیق کے لیے اپنے فون کو فرنزکس کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو ڈرا دھمکا کر ملک سے باہر جانے پر مجبور کیا گیا تھا۔
تحریکِ انصاف کی رکنیت سے معزول ہونے والے رہنما نے پراعتماد انداز میں دعویٰ کیا کہ نہ تو ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ملے گا اور نہ ہی ان کا فون۔ان کے بقول وہ کچھ دنوں میں ان لوگوں کا نام بتا سکتے ہیں جو ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہیں تاہم اس صورت میں ان کی اپنی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8815 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1883 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C