اسلام آباد: امریکہ منتقلی میں تاخیر پر افغان مہاجرین کا مظاہرہ
👁️ 175 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: امریکہ منتقلی میں تاخیر پر افغان مہاجرین کا مظاہرہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) امریکی ویزا ملنے میں تاخیر کی وجہ سے پریشان سینکڑوں افغان مہاجرین نے اتوار کے روز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آبادکاری کے وعدے کے بعد وہ اپنے ملک سے جان بچا کر یہاں آئے تھے۔
کابل پر اگست 2021ء میں طالبان کے کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد انتقامی کارروائیوں سے بچنے کے لیے بہت سے افغان شہریوں بشمول صحافی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اپنا وطن چھوڑ دیا تھا۔ امریکی حکومت نے ایسے افراد کو ویزا کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے ترجیح 1 اور ترجیح 2 پناہ گزین، جسے پی 1 اور پی 2 بھی کہا جاتا ہے، کے نام سے ایک پروگرام شروع کیا تھا۔
اس پروگرام کے تحت ایسے افغان شہری امریکی ویزا کے لیے اہل ہیں، جنہوں نے افغانستان میں امریکی حکومت، کسی امریکی میڈیا تنظیم یا غیر سرکاری تنظیم کے لیے کام کیا تھا اور امریکہ میں واقع ان کے آجر نے اس کی تصدیق کی ہو۔
پاکستان میں عارضی طور پر مقیم یہ افغان درخواست دہندگان پچھلے ڈیڑھ برس سے زیادہ عرصے سے امریکی حکام کے منتظر ہیں تاکہ ان کی ویزا کی درخواستوں پر کارروائی شروع ہو سکے۔ ویزا کی منظوری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے یہ افغان شہری کئی طرح کی مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایک طرف سے انہیں معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری طرح پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیگر خدمات تک ان کی رسائی نہیں ہو رہی ہے۔
‘برے دن میں ہماری مدد کریں’
اس صورت حال کے خلاف افغان مہاجرین نے اتوار کے روز اسلام آباد میں پاکستان نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے منتظمین میں سے ایک محمد باقر احمدی کا کہنا تھا کہ ویزا کی درخواستوں پر کارروائی شروع نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں پاکستان میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ درخواست دہندگان کو ابھی تک ابتدائی انٹرویو کی تاریخ بھی نہیں دی گئی ہے اور اسی وجہ سے ویزا کی درخواستوں پر ضروری کارروائی بھی شروع نہیں ہو سکی ہے۔
افغان مہاجرین نے اس موقع پر جو بینر اٹھا رکھے تھے، ان میں سے ایک پر لکھا تھا، “ہم پی 1 / پی 2 سے تعلق رکھنے والے، آپ کے اتحادی اور رفیق کاروں نے جمہوریت، انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیے۔ ہم اپنے ان برے دنوں میں آپ سے حمایت اور رفاقت کی درخواست کرتے ہیں۔”
پی 2 فہرست سے تعلق رکھنے والے ایک افغان حسام الدین کا کہنا تھا کہ پی 1اور پی 2 کے درخواست دہندہ افغانوں کو یہاں سے سے نکال کر کسی ایسے ملک میں پہنچا دیا جائے جہاں ان کے لیے ضروری ری سیٹلمنٹ سینٹر (آر ایس سی) مراکز کھلے ہوں اور وہاں وہ انٹرویو دے سکیں۔
انہوں نے کہا، “انہیں (امریکہ کو) ہمیں یہاں سے نکال کر کسی دوسرے ملک میں لے جانا چاہیے، جہاں آر ایس سی کام کر رہے ہوں اور جہاں ویزا کی کارروائی شرو ع ہو سکے۔”
امریکی قوانین کے تحت ایسے مہاجرین کو امریکہ لے جانے سے قبل انہیں پہلے کسی تیسرے ملک میں رکھا جائے گا، جہاں ان کے معاملے پر غور و خوض کیا جائے گا۔ انہیں تیسرے ملک میں 14 تا 18 ماہ رکھا جا سکتا ہے اور آر ایس سی کے ذریعے ان کے کیسز کو نمٹایا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی اور نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد طالبان نے اگست 2021ء میں افغانستان پر دوبارہ قبضہ کر لیا تھا۔ طالبان کے قبضہ کر لینے کے فوراً بعد ہی بہت سے افغان اپنے ملک چھوڑ کر نکل گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C