اسلام آباد: توہین مذہب کے الزام میں ملزم کو سزائے موت، 7 لاکھ جرمانہ
👁️ 138 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: توہین مذہب کے الزام میں ملزم کو سزائے موت، 7 لاکھ جرمانہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے گجر خان کے رہائشی کو توہین مذہب اور سائبر کرائم کے الزام میں سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنادی۔
ڈان نیوز کے مطابق یہ مقدمہ ملک میں توہین رسالت کے قوانین اور سائبر کرائم قانون سازی کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتا ہے، کیونکہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والے جرائم سے نمٹنے کے لیے تیزی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔
جج محمد افضل مجوکا نے ملزم کو قانون کی متعدد دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد فیصلہ سنایا۔
پیکا کے تحت کام کرنے والی خصوصی عدالت کے فیصلے کا اعلان فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات کے بعد کیا گیا جس نے ابتدائی طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
جج افضل مجوکا نے ملزم کو توہین مذہب کے لیے الیکٹرانک ذرائع استعمال کرنے کا مجرم قرار دیا جہاں اس الزام میں پاکستان پینل کوڈ اور پیکا دونوں کے تحت سزا دی جاتی ہے۔
سزائے موت کے علاوہ عدالت نے پیکا کے سیکشن 11 کے تحت ملزم سات سال قید کی سزا بھی سنائی جو الیکٹرانک کمیونیکیشن سے متعلق جرائم کا ارتکاب کرنے والے ملزمان کو دی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ مجرم کو 7لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو مجرم کی فوری طور پر قید میں ڈالنے کی ہدایت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 261 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 665 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 578 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3479 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C