اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا
👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں سعودی عرب سفارت خانے کی جانب سے اپنے شہریوں کو سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر احتیاط برتیں اور نقل و حرکت محدود رکھیں۔
سعودی عرب کے سفارت خانے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے اور یہاں موجود شہری احتیاط کریں اور ضرورت کے بغیر باہر نہ نکلیں۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی اعلی سطح پر رکھی گئی ہے اور سعودی عرب کے شہری ضرورت پڑنے پر سفارت خانہ اور قونصل خانے سے رابطہ کریں۔
#تنبيه pic.twitter.com/6A7Q7z3lAl
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) December 26, 2022
اس سے قبل امریکی سفارت خانے نے اپنے اسٹاف کو حملوں کے خدشے کے پیش نظر میریٹ ہوٹل جانے سے روک دیا تھا اور اسی طرح دیگر چند سفارت خانوں کی جانب سے بھی اپنے اسٹاف کو شہریوں کو اسلام آباد میں کچھ عرصے کے لیے خاص طور پر یکم جنوری تک اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی تھی۔
امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے کو تقریبات، عبادت گاہوں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
اسی طرح عملے کو ذاتی طور پر سیکیورٹی پلانز، شناخت ساتھ رکھنا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی درخواستوں پر عمل کرنے اور ارد گرد سے آگاہ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی تھی اور کہا تھا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل بڑھا دیا گیا۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چیکنگ کے عمل میں تعاون کریں۔
اسلام آباد میں غیرملکی سفارت خانوں کی جانب سے اپنے شہریوں کو احتیاط کرنے کے الرٹ جمعے کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد جاری کیے گئے ہیں جہاں ایک پولیس اہلکار اور ٹیکسی ڈرائیور جان سے گئے تھے۔
اسلام آباد میں قائم پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹیڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 2014 کے بعد یہ پہلا خودکش حملہ تھا۔
یاد رہے کہ 2005 سے 2014 کے دوران 18 خود کش حملوں میں 165 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
مارچ 2014 میں آخری خودکش دھماکا اس وقت ہوا تھا جب دو حملہ آوروں نے سیکٹر ایف-8 میں جوڈیشل کمپلیکس پر خود کو اڑا دیا تھا۔
ملک میں گزشتہ 22 برسوں میں 504 خودکش حملے ہوچکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 6 ہزار 748 افراد ہلاک اور 15 ہزار 111 زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
دہشتگردی مقدمات کے گواہوں کا تحفظ، خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم فیصلہ
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، ایک ہلاک، 3 زخمی
13/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9125 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5150 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C