اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق شکایات، ریکارڈ طلب کرلیا
👁️ 117 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق شکایات، ریکارڈ طلب کرلیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق شکایات اور ان پر کی گئی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ جب کہ وفاق کے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے گستاخانہ مواد کے کیسز سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جب کہ پی ٹی اے نے مختلف ممالک کے قوانین اور دیگر مواد عدالت کے روبرو پیش کیا۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو 17 شکایات ملیں جن میں سے 13 سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اگر چوری کی چیز برآمد ہو جائے تو کیا چوری ختم ہو جاتی ہے؟ جس نے ایسا مواد اپلوڈ کیا، کیا اس کے خلاف کارروائی نہیں کرنی؟ ایف آئی آر درج کرانا تو ایک عام آدمی کے بس کی بات ہی نہیں، درخواست دینے پر ویسے ہی داد رسی ہو جانی چاہیے، عدالت میں معاملہ نہیں آنا چاہیے، آپ کا بھی مائنڈ سیٹ وہی ہے کہ معاملے کو لٹکا دو۔
جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ 13 سائٹس بلاک ہوئیں تو باقی چار کا کیا بنا؟ جس پر ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے، دو شکایات پر تفتیش جاری ہے جب کہ ایک کیس پولیس کو بھجوایا گیا ہے۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ تمام شکایات پر کارروائی کی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں، اگر یہ لگا کہ ایف آئی اے نے کوئی غفلت برتی تو نتائج کے لیے تیار رہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C