اسلام آباد میں شاہین صہبائی، حیدر رضا مہدی، وجاہت سعید خان کےخلاف دہشتگردی اور غداری کا مقدمہ درج
👁️ 169 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں شاہین صہبائی، حیدر رضا مہدی، وجاہت سعید خان کےخلاف دہشتگردی اور غداری کا مقدمہ درج
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کے الزامات پر بیرون ملک مقیم شاہین صہبائی، حیدر رضا مہدی، وجاہت سعید خان اور عادل فاروق راجہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے کے الزامات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
بیرون ملک مقیم تشدد پر اکسانے والوں کیخلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرلیا گیا، شاہین صہبائی، حیدر رضا مہدی، وجاہت سعید خان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمے میں عادل فاروق راجہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمہ جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے بیرون ملک سے عسکری اداروں کیخلاف لوگوں کو بڑھکایا۔
متن میں کہا گیا کہ ملزمان ملک کے اندر بغاوت اور انتشار پھیلا رہے تھے اور غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
یاد رہے حکومت پاکستان نے نو مئی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایسے اوورسیزپاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، جو نو مئی کے گھناؤنے واقعات کو اکسانے، بڑھاوا دینے اور کسی بھی قسم کی مدد کرنے میں ملوث پائے جائیں گے۔
اس حوالے سے 500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تھا، جس میں ان کے کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9158 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5213 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C