03/January/2025

اسلام آباد میں شدت پسندوں کا تھانے پر راکٹ حملہ

👁️ 34 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسلام آباد میں شدت پسندوں کا تھانے پر راکٹ حملہ

اسلام آباد میں شدت پسندوں کا تھانے پر راکٹ حملہ

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شدت پسندوں نے تھانہ آئی نائن پر راکٹ سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے محرر تھانہ آئی نائن کو ایک زور دار دھماکے کی اواز سنائی دی تھی جسے محرر نے ٹائر بلاسٹ کی آواز سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیا۔

ذرائع کے مطابق صبح علاقہ مکینوں نے آکر پولیس کو بتایا کہ تھانے کے باہر راکٹ موجود ہے۔ اور دیوار کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے راکٹ قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی اور معاملے کی مخلتف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب مذکورہ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے غیر رسمی میڈیا اکاؤنٹس پر قبول کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C