03/August/2022

اسلام آباد: کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے 1331 مطلوب ترین دہشت گردوں کی ریڈ بک جاری کردی

👁️ 21 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسلام آباد: کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے 1331 مطلوب ترین دہشت گردوں کی ریڈ بک جاری کردی

اسلام آباد: کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے 1331 مطلوب ترین دہشت گردوں کی ریڈ بک جاری کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے، وفاقی اور صوبائی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک تیار کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کاؤنٹر ٹیررازم وِنگ نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں پر مبنی ریڈ بک تیار کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کو 45، اسلام آباد پولیس کو 33 دہشت گرد مطلوب ہیں۔

گلگت بلتستان کو 20، خیبر پختونخوا پولیس کو 850 دہشت گرد، بلوچستان پولیس کو 127، سندھ کو 138 دہشت گرد، اور ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کو 118 دہشت گرد مطلوب ہیں۔

ایف آئی اے نے مجموعی طور پر انتہائی مطلوب 1331 دہشت گردوں کی سالانہ ریڈ بک جاری کی ہے، ان مطلوب دہشت گردوں میں ٹی ٹی پی کمانڈر مولانا صدر حیات کے سر کی قیمت 80 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

ریڈ لسٹ میں شامل دہشت گردوں نور زیب خان کے سر کی قیمت چالیس لاکھ، انعام اللہ اور نعمت اللہ کے سر کی قیمت بھی چالیس چالیس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

دہشت گرد ضیاء اللہ خان، محمد سعید، قیصر خان، ثاقب رحمٰن، اور ٹی ٹی پی ٹارگٹ کلر یاسر کے سر کی قمیت تیس لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C