12/September/2026

بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار

👁️ 60 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار

بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار

بنوں(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ سے شورش زدہ ضلع بنوں کے علاقے سردی خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عبیداللہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق عبیداللہ بنوں پولیس لائنز میں تعینات تھا۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔

پولیس نے ہلاک اہلکار کی لاش قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C