اغواء برائے تاوان: ابابیل سکواڈ پشاور کے 4 پولیس اہلکار گرفتار
👁️ 55 بار دیکھا گیا
اغواء برائے تاوان: ابابیل سکواڈ پشاور کے 4 پولیس اہلکار گرفتار
پشاور (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا پولیس نے شہری کو اغواء کر کے تاوان لینے کے الزام میں 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔
پشاور پولیس کے ابابیل سکواڈ نے 50 لاکھ روپے تاوان کیلئے آٹا ڈیلر کو ٹیکسی ڈرائیور سمیت اغوا کرلیا جبکہ مغویوں کو کئی گھنٹوں تک حبس بے جا میں رکھا گیا۔
حیات آباد پولیس نے انکوائری مکمل ہونے پر 4 اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف اغوا برائے تاوان کے دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
جمرود کے رہائشی مدعی شاہد اللہ نے 5 نومبر کو رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ جمرود کا رہائشی ہے اور جمرود بازار میں ان کی آٹے کی دکان ہے۔ وہ جمرود سے کارخانو مارکیٹ ٹیکسی میں آ رہا تھا جونہی ملک تاج مارکیٹ کارخانو سٹاپ پہنچا تو رائیڈر ابابیل نے گاڑی کو اشارہ دے کر انہیں روکا۔ ایک کانسٹیبل گاڑی کے اندر گھس گیا اور اس سے اور ٹیکسی ڈرائیور ہنر شاہ ولد ثمر خان سکنہ جمرود سے موبائل فون لیکر پی ڈی اے دفتر حیات آباد لے گئے جہاں ایک پرائیویٹ کمرے میں انہیں بٹھایا گیا۔
مدعی نے الزام لگایا کہ اسے مختلف طریقوں سے ڈرایا دھمکایا گیا اور پیسوں کا مطالبہ کیا گیا کہ ہمیں 50 لاکھ روپے دو۔ اس طرح رات گئے انہیں حبس بے جا میں رکھا اور ان سے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد رقم اور موبائل فون لے لیا تاہم ڈرائیور کو موبائل فون واپس کر دیا تھا۔
مدعی شاہد اللہ نے بتایا کہ متعلقہ پولیس اہلکاروں نے متعلقہ ٹیکسی کو بھی چابیوں کی لکیروں سے سکریچ کیا جبکہ بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔
رپورٹ کے بعد حیات آباد پولیس نے ابابیل پی ڈی اے سکواڈ کو طلب کیا جہاں مدعی نے پولیس کانسٹیبل شیراز، مراد، عمران اور مجاہد شاہ کی شناخت کی جن کے خلاف دفعہ 365A کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا جن سے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن آفیسر کو مقرر کرلیا گیا ہے۔
تھانہ حیات آباد پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی گئی جبکہ انہیں معطل کرکے ان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کا مؤقف ہے کہ قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8834 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4570 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3278 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2458 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1904 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C