افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی چھوڑنے کو تیار نہیں، پھر جنگ ہی متبادل ہو گی، خواجہ آصف
👁️ 345 بار دیکھا گیا
افغان طالبان دہشتگردوں کی پشت پناہی چھوڑنے کو تیار نہیں، پھر جنگ ہی متبادل ہو گی، خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے اس بات کی تحریری ضمانت دینے سے انکار کیا جا رہا ہے کہ وہ شدت پسندوں کی پشت پناہی ختم کرے گی اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
وزیر دفاع کے مطابق اس معاملے پر کابل حکومت کے ساتھ “19، 19 گھنٹے طویل گفت و شنید” ہوئی، تاہم افغان فریق زبانی بات چیت پر آمادہ ہے لیکن کسی تحریری معاہدے کے لیے تیار نہیں۔
خواجہ آصف نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے والے عناصر کی پشت پناہی ختم کی جائے، تاہم ان کے مطابق طالبان حکومت اس مؤقف پر اتفاق نہیں کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پاکستان کی جانب سے قطر، ترکی اور سعودی عرب نے بھی ثالثی کا کردار ادا کیا، لیکن “کوئی قابل عمل حل سامنے نہیں آ سکا۔”
وزیر دفاع نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صورتحال اسی طرح برقرار رہی تو پھر ایک ہی متبادل رہ جاتا ہے، اور ان کے الفاظ میں “تنگ آمد بجنگ آمد، پھر تو جنگ ہی ہو گی۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے اس وقت بھی کسی تیسرے ملک کے ذریعے رابطوں کی کوششیں جاری ہوں، تاہم اس حوالے سے وہ حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔
خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ماضی میں وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا میں مکمل سیاسی تعاون حاصل نہیں تھا، تاہم اب دہشتگردی کے خلاف تمام ادارے اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں۔
اسلام آباد اور کابل کے درمیان یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان طویل عرصے سے افغانستان پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ اس کی سرزمین پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، جبکہ طالبان حکومت ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کی ایران کے خلاف کئی ہفتوں سے خفیہ فوجی کارروائیاں جاری، قشم جزیرے پر حملہ تازہ ترین کارروائی قرار
03/November/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران کے جزیرے قشم پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریب پانچ دھماکے، محدود فوجی کارروائیوں کا انکشاف
03/November/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
یمن : طبی مرکز پر بیلسٹک میزائل حملہ، 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی، باب المندب محاذ پر بھی جھڑپیں
03/November/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا سے مذاکرات کے لیے حکومت کو اختیارات دے دیے، صدر پزشکیان کا انکشاف
02/November/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں کل ایک روزہ کرفیو، متعدد اہم راستے بند رہیں گے
02/November/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کی امریکہ کو معاہدے کی صورت میں آبنائے دو دن میں بحال کرنے کی پیشکش
02/November/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26427 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15661 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11966 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9326 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7579 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5565 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C