افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف ’جوابی حملے‘ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا
👁️ 247 بار دیکھا گیا
افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف ’جوابی حملے‘ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا
کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف سرحد پار ’جوابی حملے‘ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
افغان طالبان کے حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعے کی شب پاکستان پر حملے دوبارہ شروع کیے گئے ہیں۔
جنوب مشرقی افغانستان میں طالبان کی 203ویں منصوری کمان کے ترجمان عبدالحق فدا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’رمضان کے وقفے کے بعد خوست اور ٹانک میں آپریشن بحال کیا گیا ہے اور لڑائی جاری ہے۔‘
پاکستانی حکام نے تاحال اس پر تبصرہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ طالبان حکومت نے سرحد پار پوسٹوں پر حملوں میں 55 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔
بی بی سی کے مطابق جمعے کی شب طورخم سرحد کے مقام پر فائرنگ میں شدت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے طورخم ایکسپورٹ ٹرمینل سمیت متعدد مقامات کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا
افغان طالبان کا پاکستان پر نئے حملوں کا اعلان
خوست میں طالبان کے حکومتی اہلکاروں نے برطانوی خبر رساں ایجنسی بی بی سی کو تصدیق کی کہ پاکستانی جانب سے حملے جمعے کی شام دوبارہ حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔
افغانستان میں طالبان حکومت کے جنوب مشرقی زون میں 203ویں منصوری کور کے ترجمان عبدالحق فدا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’رمضان کے وقفے کے بعد خوست اور ٹانک میں آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور لڑائی جاری ہے۔‘
عبدالحق فدا سے قبل خوست کے گورنر کے ترجمان مستغفر گرباز نے بھی میڈیا کو بھیجے گئے ایک پیغام میں حملوں کے آغاز کے بارے میں اعلان کیا ہے۔
انھوں نے لکھا کہ ’ایک بار پھر، صوبہ خوست کے زازئی میدان اور علیشیر اور تیریز اضلاع میں سرحد کے ساتھ پاکستانی فوجی حکومت کی چوکیوں پر افغان فورسز کے جوابی حملوں کی ایک نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔‘
پاکستان نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C