افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
👁️ 277 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
کابل/اسلام آباد (ڈیلی اردو) افغان طالبان کی وزارتِ دفاع کے نائب ترجمان صدیق اللہ نصرت نے کہا ہے کہ افغان فضائیہ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے سرانان علاقے اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر داعش کے مبینہ مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
ان کے مطابق سرانان میں ایک مشترکہ مرکز، خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے قمبرخیل میں داعش کے مبینہ مرکز اور چترال کی شاہ سلیم وادی کے گرم چشمہ علاقے میں ایک اور مبینہ مرکز پر فضائی کارروائیاں کی گئیں۔
طالبان کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں داعش کے جنگجوؤں، ان کے حامیوں اور دیگر مسلح عناصر کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا، جبکہ شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں ڈرون گرنے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق افغانستان کی جانب سے آنے والے ایک یا دو ڈرونز کو فائرنگ کرکے مار گرایا گیا، جن کے ملبے سے یہ جانی نقصان ہوا۔
ادھر پشاور کے مضافاتی علاقے حسن خیل میں بھی مبینہ طور پر ایک ڈرون گرنے یا تباہ کیے جانے کے نتیجے میں دو بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پشاور پولیس نے ڈرون کا ملبہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان فورسز نے پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں بھی افغان ڈرونز مار گرائے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازیں ہوئیں جس پر پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون مار گرائے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان نے حال ہی میں افغانستان کے صوبوں پکتیکا، پکتیا اور کنڑ میں فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا، جبکہ افغان طالبان نے ان حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3175 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C