08/September/2019

افغان مذاکرات کے تمام فریقین تحمل سے کام لیں: پاکستان

👁️ 78 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغان مذاکرات کے تمام فریقین تحمل سے کام لیں: پاکستان

افغان مذاکرات کے تمام فریقین تحمل سے کام لیں: پاکستان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) دفتر خارجہ نے افغان مذاکرات معطل ہونے پر کہا ہے کہ پاکستان افغان مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا خواہاں ہے تمام فریقین تحمل سے کام لیں۔

افغان طالبان اور امریکی صدر کے درمیان مذاکرات معطل ہونے کے معاملے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات کی جلد از جلد بحالی کا خواہاں ہے، پاکستان نے ہمیشہ پرتشدد کارروائیوں کی حوصلہ شکنی اور مذمت کی، ہر بار مذاکرات کے تمام فریقین پر تحمل سے بات چیت کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا، پاکستان نے مخلصانہ طور پر مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان حالیہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ صبر و تحمل اور مخلصانہ طریقے سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے، ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے اس لیے تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C