افغانستان: جلال آباد میں چاپانی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک
👁️ 55 بار دیکھا گیا
افغانستان: جلال آباد میں چاپانی این جی او کی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد کے قریب مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں جاپانی این جی او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیٹسو ناکامورا اپنے ڈرائیور اور 4 باڈی گارڈز کے ہمراہ ہلاک ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق واقعے میں مسلح افراد نے صبح سویرے جاپانی این جی او “پیس میڈیکل سروس” کے سربراہ ڈاکٹر ڈاکٹر ٹیٹسو ناکا مورا کی کار کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ جلال آباد جا رہے تھے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ناکامورا کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر ٹیٹسو ناکامورا کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر جلال آباد سے بگرام بیس لے جایا جا رہا تھا کہ جلال آبار ایئرپورٹ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
اس واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ناکامورا 2008 میں اپنے ایک جاپانی ساتھی کازو یو ایٹو کے اغوا اور قتل کے بعد افغانستان آئے تھے اور تب سے وہ ننگر ہار میں جاپانی این جی او کی سربراہی کر رہے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری کو قبول نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ افغانستان میں کچھ عرصے سے مختلف غیر ملکی امدادی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، دارالحکومت کابل میں 24 نومبر کو اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والے ایک امریکی امدادی کارکن کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C