افغانستان: حجام داڑھیاں مونڈنے یا تراشنے سے گریز کریں، طالبان
👁️ 82 بار دیکھا گیا
افغانستان: حجام داڑھیاں مونڈنے یا تراشنے سے گریز کریں، طالبان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) طالبان نے حال ہی میں خواتین کے سفر کے حوالے سے پابندیاں عائد کی تھی۔ اب مردوں پر بھی نئی پابندیاں لگتی نظر آ رہی ہیں۔ طالبان کی حکومت نے ایک نئے حکم نامے میں حجاموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داڑھی مونڈنے یا تراشنے سے گریز کریں کیوں کہ یہ عمل اسلام میں ممنوع ہے۔
افغانستان میں طالبان کی وزارتِ ’امر بالمعروف و نہی عن المنکر‘ کا ایک حکم نامہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس کی کاپی وائس آف امریکہ کو بھی موصول ہوئی ہے۔
شروع شد بخیر!
امر بالمعروف و نهی عن المنکر اداری ټولو ولایتونو ته رسمي مکتوب استولی او پکې سلمانیانو ته خبرداری ورکړل شوی چې د مشتریانو د گیری له خریولو ډډه وکړی ، همدا راز خلگو ته خبرداری ورکړل شوی چې د گیری خریل او لنډول مطلق حرام دی. pic.twitter.com/IqFf9SvwE1— Mirwais Omarkhil (@mirwaisomarkhil) December 27, 2021
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ داڑھی بڑھنا ایک فطری عمل اور تمام پیغمبروں کی شریعت میں بھی اس پر بارہا زور دیا گیا ہے۔
حکم نامے پر طالبان حکومت کے وزیرِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر شیخ محمد خالد حقانی کے دستخط بھی موجود ہیں۔
حکم نامے میں درج ہے کہ تمام علما کا متفقہ فیصلہ ہے کہ داڑھی منڈوانا یا تراشنا منع ہے۔ تمام صحابہ، پیغمبرِ اسلام کے تابعین، مجاہدین اور دیگر اسکالرز شیو کرنے یا داڑھی تراشنے سے منع کرتے رہے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ عمل انسانی فطرت کے ساتھ شریعت کے بھی خلاف ہے۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تمام حقائق کی روشنی میں حجاموں کی دکانوں پر کام کرنے والے تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ حجامت کے دوران اسلامی احکامات اور شریعت کو ذہن میں رکھیں۔
پشتو میں لکھا گیا یہ حکم نامہ ایک طالبان عہدے دار کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے لیکن طالبان کی اعلیٰ قیادت نے عوامی سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی۔
مذکورہ حکم نامے میں قرآن و حدیث کے یہ حوالے بھی دیے گئے ہیں۔ وائس آف امریکہ نے جب اس حکم نامے کی تصدیق کے لیے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد سے رابطہ کیا تو انہوں نے حکم نامے کو مسترد یا اس کی صداقت سے انکار نہیں کیا۔ البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت کے زیرِ انتظام تمام صوبائی محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ داڑھی رکھنا پیغمبرِ اسلام کی سنت ہے اور تمام مسلمانوں کو سنت پر عمل کرنا چاہیے۔ صوبوں میں تمام حجاموں کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ جب وہ کسی شخص کی داڑھی تراش رہے ہوں تو ان ہدایات کو اپنے ذہن میں رکھیں۔
حکم نامے میں حکام کو کہا گیا ہے کہ ان احکامات کو نرمی کے ساتھ عوام سے بات کر کے نافذ کرنے کی کوشش کریں تاکہ شہری اپنی زندگیوں کو مذہب، اسلامی تعلیمات اور پیغمبرِ اسلام کی سنت کے تابع بنا سکیں۔
دوسری جانب کابل میں حجاموں کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ طالبان کی جانب سے اس حکم نامے کے جاری ہونے سے پہلے بھی اپنی داڑھیاں نہیں منڈواتے تھے۔ رواں ماہ کے اوائل میں کابل کے ایک حجام نے وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ جب سے طالبان نے اقتدار سنبھالا ہے، ان کا کام صرف 20 فی صد رہ گیا ہے۔
طالبان نے رواں سال اگست میں افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھالا تھا جس کے بعد سے وہ ملک میں کئی اسلامی قوانین متعارف کرا چکے ہیں اور مردوں و خواتین کی مخلوط تعلیم پر بھی پابندی لگائی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C