افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام: 37 دہشت گرد ہلاک، 80 سے زائد زخمی
👁️ 358 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام: 37 دہشت گرد ہلاک، 80 سے زائد زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر اطلاعات کے مطابق افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 37 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ 2 اور 3 اپریل کی رات شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان سیکٹر میں سرحدی چوکی پر افغان طالبان کی جانب سے حملے کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے موثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے 37 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن للحق میں پانچ اپریل شام پانچ بجے تک ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 796 تک پہنچ گئی جب کہ 1043 زخمی ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ آپریشن میں تاحال دہشت گردوں اور افغان رجیم کی 286 چوکیاں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ 44 چوکیاں قبضے میں لے لی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 249 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپیں اور ڈرون تباہ کردیے گئے، افغانستان بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے 81 ٹھکانوں کو موثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C