09/December/2021

افغانستان: طالبان فورسز کی کارروائی، 18 عسکریت پسند گرفتار

👁️ 22 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
افغانستان: طالبان فورسز کی کارروائی، 18 عسکریت پسند گرفتار

افغانستان: طالبان فورسز کی کارروائی، 18 عسکریت پسند گرفتار

کابل (ڈیلی اردو/شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے ضلع سورخرود میں طالبان فورسز نے 18 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

صوبائی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بدھ کو بتایا کہ طالبان فورسز نے گزشتہ رات ضلع سورخرود کے علاقوں شیخ مصری اور سیاسنگ میں آپریشن کیا۔

اہلکار نے مزید کہا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے  بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

اہلکار نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C