افغانستان: طالبان نے خواتین سمیت 9 افراد کو سرِ عام کوڑے مارے
👁️ 87 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان نے خواتین سمیت 9 افراد کو سرِ عام کوڑے مارے
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان میں سخت گیر طالبان حکام نے کہا ہے کہ بدھ کو کم از کم دو خواتین سمیت نو افراد کو زنا جیسے مختلف جرائم کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد سرِ عام کوڑے مارے گئے ہیں۔
ان افراد میں سے پانچ کو قندھار کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کوڑے مارے گئے۔ اس موقع پر مقامی طالبان حکام، جوڈیشل افسران اور عام افغان شہری بھی موجود تھے۔
طالبان کی سپریم کورٹ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پانچ افراد زنا، بدکاری اور ڈکیتی کے مرتکب پائے گئے۔ ان افراد میں سے ہر ایک کو 39 کوڑے اور دو سے سات سال تک قید کی سزائیں سنائی گئیں۔
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مجرموں میں آیا خواتین بھی شامل ہیں۔
عدالت کی جانب سے ایک علیحدہ اعلان کیا گیا کہ افغانستان کے شمالی صوبوں تخار اور سمنگان میں دو مرد اور دو خواتین کو زنا کے جرم پر بدھ کو سرِ عام کوڑے مارے گئے۔
واضح رہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان بھر میں اسپورٹس اسٹیڈیمز میں سینکڑوں مرد اور خواتین کو کوڑے مارے جا چکے ہیں۔
رواں سال جون میں طالبان حکام نے بھرے ہوئے شمالی اسپورٹس اسٹیڈیم میں 14 خواتین سمیت 63 مجرمان کو زنا اور ہم جنس پرستی پر اجتماعی کوڑے مارے تھے۔
طالبان کی جانب سے قتل کے کم از کم پانچ مجرموں کو پُرہجوم اسٹیڈیمز میں سزائے موت بھی دی گئی تھی۔ طالبان اس کے لیے اسلامی تصور قصاص کا حوالہ دیتے ہیں۔
عالمی سطح پر تنقید
سزائے موت اور جسمانی سزاؤں پر تنقید بھی ہو رہی ہے اور اقوامِ متحدہ سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی وجہ سے فوری طور پر اسے ختم کرائے۔
لیکن طالبان رہنما اپنے فوجداری نظامِ انصاف کا دفاع کرتے ہوئے یہ مؤقف پیش کرتے ہیں کہ یہ سزائیں شریعت کے مطابق ہیں۔ وہ افغان خواتین کی تعلیم، ملازمت اور عوامی زندگی تک رسائی پر پابندیوں پر ہونے والی تنقید کو بھی مسترد کرتے ہیں۔
امریکہ سمیت دنیا کے کسی بھی ملک نے خواتین کے ساتھ طالبان کے سلوک اور انسانی حقوق کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C