افغانستان: ننگرہار ضلع شیرزاد میں امریکی بمباری،طالبان کے متعدد شیڈو گورنر، جج ہلاک
👁️ 129 بار دیکھا گیا
افغانستان: ننگرہار ضلع شیرزاد میں امریکی بمباری،طالبان کے متعدد شیڈو گورنر، جج ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں امریکی بمباری میں طالبان کے اہم رہنماؤں سمیت 17 طالبان جنگجو مارے گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز اور غیر امریکی سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے خلاف ضلع شیرزاد کے علاقے میں فضائی حملے کئے۔
فضائی حملے میں طالبان کے اہم رہنماؤں سمیت 17 طالبان جنگجو مارے گئے ہیں اور متعدد طالبان زخمی ہو گئے۔
امریکی فضائی حملوں میں ننگرہار کے ضلع شیرزاد میں طالبان کا شیڈو جج مولوی محمد عالم اس کا بھائی، ننگرہار طالبان ضلعی چیف نور اللہ، شیرزاد طالبان چیف صدا جان اور ذبیح اللہ سمیت 17 طالبان مارے گئے۔ افغان حکام کے مطابق کارروائی میں ننگرہار میں طالبان کا شیڈو ڈپٹی گورنر زرمحمد عرف رحمانی بھی شامل ہے۔
جبکہ افغان میڈیا کے مطابق آپریشن میں زمینی اور فضائی دونوں طرح کی کارروائی کی گئی۔ شیرزاد پولیس کے دعویٰ کے مطابق آپریشن کے دوران کئی گائوں طالبان کے قبضے سے چھڑا لئے گئے۔
طالبان کی جانب سے جھڑپوں یا ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C