افغانستان میں خواتین کے کٹے سر اور لاشیں ندیوں میں پھینک دی گئیں، افغان وِٹنیس رپورٹ
👁️ 131 بار دیکھا گیا
افغانستان میں خواتین کے کٹے سر اور لاشیں ندیوں میں پھینک دی گئیں، افغان وِٹنیس رپورٹ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) دو سال قبل طالبان کے افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد افغان خواتین کے حوالے سے ایک نئی پریشان کن رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں طالبان کی حکومت کے تحت خواتین کے سر قلم کیے جانے اور ان کی لاشوں کو ندیوں اور گلیوں میں پھینکے جانے کے واقعات کا انکشاف کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی حکومت کے تحت خواتین کے سر قلم کیے جانے اور ان کی لاشوں کو ندیوں اور گلیوں میں پھینکے جانے کے واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔
تنظیم افغان وِٹنیس یا افغان گواہ کی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دو سال قبل اگست میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان میں انسانی حقوق کی 3 ہزار 329 مبینہ خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
کھلے ذرائع سے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے گزشتہ سال جنوری سے اب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ایک ہزار 977 الزامات کو رپورٹ کیا ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں قتل، حراست اور تشدد کے واقعات شامل ہیں۔
اس تحقیق میں طالبان کے ہاتھوں خواتین کے تشدد سے مارے جانے کی سیکڑوں رپورٹس سامنے آئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین کے قتل کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2022 سے تنظیم افغان گواہ نے خواتین کو انفرادی طور پر قتل کیے جانے کی رپورٹیں درج کی ہیں۔ ماری جانے والی ان خواتین میں سے اکثر کو تشدد اور بربریت کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
محققین نے بتایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال جنوری سے اس سال جولائی کے درمیان ملک بھر میں ایسے ہی 188 کیسز ریکارڈ کیے اور ان رپورٹس میں ایسی خواتین کے کیسز بھی شامل ہیں جن کا سر قلم کیا گیا یا گولی مار دی گئی اور ساتھ ہی چھری کے وار بھی کئے گئے۔
تنظیم کے مطابق ان کی لاشوں کو اکثر ندیوں یا گلیوں میں پھینک دیا جاتا تھا۔ بعض اوقات ایسی رپورٹس بھی سامنے آئیں کہ ان کو تشدد کرکے یا سانس بند کرکے مارا گیا ہے۔
افغان وٹنس پراجیکٹ کے ڈیوڈ اوسبورن نے کہا کہ طالبان انسانی حقوق، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سمیت متعدد وعدوں سے مکر گئے ہیں۔
حکام اور سکیورٹی اہلکاروں کو عام معافی دینے کے متعلق بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد سے خواتین کےخ قتل کے رپورٹ ہونے والے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کوڑے مارنے اور سرعام پھانسیوں کو دوبارہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔
سابق سیکورٹی اور مسلح افواج کے اہلکارں کی ہلاکتوں اور گرفتار کیے جانے کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔ سول سوسائٹی، میڈیا اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں پر جبر مسلط کیا جارہا ہے۔
ماہرین کے مطابق رپورٹ کئے گئے تمام کیسز کی تصدیق کرنا ناممکن تھا تاہم بڑی تعداد میں افغانوں کی رپورٹوں نے طالبان اور دیگر کی طرف سے انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی ہے۔
اوسبورن نے مزید کہا کہ خطرات کے باوجود بہت سی خواتین نے احتجاج جاری رکھا ہے۔ لیکن ان آوازوں اور مجموعی طور پر افغانستان میں سول سوسائٹی کی آوازوں سے طالبان حکمرانوں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی دکھائی دی۔
اس تناظر میں محققین نے طالبان کی سپریم کورٹ کے جاری کردہ 56 حکم ناموں کو بھی ریکارڈ کیا ہے۔ ان حکم ناموں میں 350 سے زائد افراد کو سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان سزاں میں بنیادی طور پر زنا، ہم جنس پرستی اور غیر قانونی تعلقات سے منسلک مبینہ اخلاقی جرائم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پہلی عوامی جسمانی سزا کا نفاذ اکتوبر 2022 میں کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک
21/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26389 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11922 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9276 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5491 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C