افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات پر پابندی لگا دی
👁️ 132 بار دیکھا گیا
افغانستان میں طالبان نے یونیورسٹیوں میں خواتین طالبات پر پابندی لگا دی
کابل (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان میں اعلیٰ تعلیم کے وزیر مولوی ندا محمد ندیم کے خط کے مطابق طالبان حکومت نے یونیورسٹیوں میں خواتین کے لیے تعلیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔
طالبان حکومت کا یہ حکم فوری طور پر لاگو کر دیا گیا ہے اور اس پر آئندہ پیشرفت تک عمل جاری رہے گا۔ اس حکم کے تحت خواتین کے لیے تعلیم تک رسائی روکی گئی ہے۔
یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وہ یہ خبر سننے کے بعد سے رو رہی ہیں۔
افغانستان میں پہلے ہی خواتین کو اکثر سیکنڈری سکولوں میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔
تین ماہ قبل افغانستان بھر میں ہزاروں لڑکیوں اور خواتین نے یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان دیا تھا۔ مگر طالبان نے مضامین کے انتخاب کے حوالے سے ان پر پابندیاں لگائیں۔
خواتین پر عائد کردہ پابندی کے تحت وہ وٹنری سائنس، انجینیئرنگ، اکنامکس اور زراعت میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں جبکہ صحافت میں بھی ان کا جانا مشکل ہوگیا تھا۔
گذشتہ سال کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کی یونیورسٹوں میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ کلاس روم اور داخلی راستے متعارف کرائے گئے۔ طالبات کو صرف خواتین پروفیسر یا معمر مرد پڑھا سکتے ہیں۔
طالبان دور میں افغانستان کا تعلیمی شعبہ بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ گذشتہ سال امریکی و دیگر غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے تربیت یافتہ ادبی شخصیات ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئی ہیں۔
ملک کی معیشت، جو کہ گذشتہ دہائیوں کے دوران غیر ملکی امداد پر منحصر تھی، بھی متاثر ہو رہی ہے۔ فلاحی تنظیموں نے جزوی (اور کچھ نے پوری طرح) اپنی امداد روک دی ہے۔ ان کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب طالبان نے لڑکیوں کو سیکنڈری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے سے روکا۔
افغانستان سکولوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں کے منتظر ہیں۔
BREAKING: The Taliban have banned women from universities.
This is a shameful decision that violates the right to education for women and girls in Afghanistan. The Taliban are making it clear every day that they don't respect the fundamental rights of Afghans, especially women. pic.twitter.com/Ydf13rvsbF
— Human Rights Watch (@hrw) December 20, 2022
امریکہ، برطانیہ اور اقوام متحدہ نے طالبان حکومت کے اس حالیہ فیصلے کی مذمت کی ہے۔ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے قبل ملک میں خواتین کی تعلیم میں بہتری کی شرط رکھی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے طالبان کے فیصلے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین کے لیے تعلیم حاصل کرنے کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
Taliban ban women & girls from attending universities. You read that right. Women can no longer attend university in ????????. This follows the ban on secondary schools. Taliban are on a mission to steal d future from d girls & women of my country. Full on gender apartheid #Afghanistan
— Shaharzad Akbar (@ShaharzadAkbar) December 20, 2022
ان کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’طالبان روز بروز یہ واضح کرتے جا رہے ہیں کہ وہ افغان شہریوں، خاص کر خواتین، کے بنیادی حقوق کا احترام نہیں کرتے۔‘
نومبر میں حکام نے دارالحکومت کابل کے باغات میں خواتین کے داخلے پر پابندی لگائی اور دعویٰ کیا کہ ان کے آنے سے قبل وہاں اسلامی قوانین کی پیروی نہیں کی جا رہی تھی۔
’طالبان نے میرا مستقبل تباہ کیا‘
اس پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے ایک طالبہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے خیال میں طالبان خواتین اور ان کی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ طالبان نے ’وہ واحد پُل تباہ کر دیا جو مجھے میرے مستقبل سے جوڑ سکتا تھا‘
’میں کیسے رد عمل دوں؟ مجھے یقین تھا کہ میں پڑھ کر اپنا مستقبل بدل سکتی ہوں یا اپنی زندگی میں روشنی لا سکتی ہوں۔ لیکن انھوں نے اسے تباہ کر دیا۔‘
ایک اور خاتون نے طالبان کے قبضے کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھنے کی کوشش میں درپیش مشکلات کا ذکر کیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر وہ کہتی ہیں کہ ’ہم اپنے بھائی، والد، معاشرے کے ساتھ اور یہاں تک کہ حکومت سے لڑے۔ ہم اپنی تعلیم جاری رکھنے کے قابل ہونے کے لیے ایک مشکل صورتحال سے گزرے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’اس وقت کم از کم میں خوش تھی کہ میں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر اپنے خواب پورے کر سکوں گی۔ لیکن اب میں خود کو کیا بتاؤں؟‘
افغان یونیورسٹیوں میں خواتین پر پابندی کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی طالبان حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔
The sixth grade is now the highest level of education that most Afghan girls can attain now that the Islamic Emirate / Taliban government have suspended women from attending university.
— Diaa Hadid ضياء حديد (@diaahadid) December 20, 2022
صحافی ضیا حدید کہتی ہیں کہ موجودہ حالات میں افغان لڑکیاں صرف چھٹی جماعت تک تعلیم حاصل کر سکتی ہیں۔ جبکہ سمیہ فاروقی کے مطابق طالبان نے ’لاکھوں لڑکیوں کی زندگی خراب کی ہے اور ان کے خواب توڑ دیے ہیں۔‘
شہرِزاد اکبر نے لکھا کہ ’طالبان میرے ملک کی لڑکیوں اور خواتین کا مستقبل تباہ کرنے کے مشن پر ہیں۔‘
جبکہ رمیتا نوائی نے کہا کہ ’آپ کو یاد ہوگا جب طالبان نے اقتدار سنبھالا اور پہلی پریس کانفرنس میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ وہ خواتین کو ملازمت اور تعلیم کی اجازت دیں گے۔
Remember that first press conference after the Taliban took power? When Zabihullah Mujahid said: We will allow women to work & study? His lying words reported around the world. The Taliban have always abhorred women & their sexuality. And they always will. https://t.co/WHgnPOmO3b
— Ramita Navai (@ramitanavai) December 20, 2022
’ان کے جھوٹ کو پوری دنیا کو پھیلایا گیا۔ طالبان ہمیشہ سے خواتین اور ان کے جنس سے نفرت کرتے آئے ہیں اور وہ یہ رویہ جاری رکھیں گے۔‘
نتالی گونیلا پلاتس لکھتی ہیں کہ ’طالبان نہیں بدلے۔ افغان شہری ایک سال سے زیادہ عرصے سے دنیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت آزادانہ سوچ، خواتین/بچوں کے بنیادی حقوق کو اہمیت نہیں دیتے۔ سب کو قابو میں کرنے کے لیے یہ ہو رہا ہے۔‘
Taliban has not changed
Afghans have been pleading for world to pay attention for well over a yr
The current regime does not value free thought, women/children, or even most basic concepts of agency
As always, this is about control #patriachy #autocracyhttps://t.co/FlcD9xSFwV
— Natalie Gonnella-Platts (@yankeebean) December 20, 2022
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C