افغانستان میں طالبان کو جہاد کیلئے امریکہ نے تیار کیا: وزیراعظم عمران خان
👁️ 109 بار دیکھا گیا
افغانستان میں طالبان کو جہاد کیلئے امریکہ نے تیار کیا: وزیراعظم عمران خان
نیویارک (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) وزیراعظم نے کہا کہ میں نے منتخب ہونے کے بعد ہمسایہ ملک کو مذاکرات کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی مسلح تنظیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں۔ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موثر اقدام کئی، بھارت میں بی جے پی کے دوبارہ منتخب ہونے پر مذاکرات کی کوشش کی۔ سنجیدہ تعلقات ہمارا ایجنڈا ہے، بھارت نے مثبت ردعمل نہیں دیا۔ فروری میں شروع ہونے والی پاک بھارت کشیدگی میں بتدریج اضافہ ہوا۔ملک میں سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار بنا رہے ہیں۔ کشمیر میں بھی حالات کو سازگار بنانے کی ضرورت ہے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا امن افغانستان کے پرامن حالات سے مشروط ہے۔سی پیک کے آغاز سے بھارت اور ہمسایہ ملکوں کو پریشانی ہوئی۔ خطے میں چین اور بھارت بڑی عالمی منڈیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی ترقی کیلئے مکمل امن و استحکام ضروری ہے۔خطے میں امن سے دنیا کی بڑی کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو بدعنوانی جیسے ناسور کا سامنا ہے۔ کرپشن سے ملکی معاشی حالت تباہ اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی دنیا میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پیسہ چوری کر کے باہر کے ملکوں میں رکھا گیا۔ منی لانڈرنگ کی وجہ سے پاکستان کو مشکل مالی حالات کا سامنا ہے وزیراعظم نے کہا کہ کیوبا بحران کے بعد دونوں ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہیں۔ فروری میں بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کیا۔پاکستان نے بھارتی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا۔ ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دو بھارتی طیارے مار گرائے۔ ماضی میں ہونے والی تمام جنگوں سے متعلق غط اندازے لگائے گئے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار جانوں کی قربانی دی۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اربوںکا نقصان برداشت کیا۔
ایشیاء سوسائٹی کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جنگ کا آغاز ہوا تو غربت بڑھے گی۔ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے بڑی تباہی کاپیش خیمہ ہے۔ نریندر مودی آر ایس ایس کے نظریے پر عمل پیرا ہیں۔آرا یس ایس سمجھتی ہے کہ بھارت صرف ہندوئوں کی سرزمین ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز رویے نے جنم لیا۔ بھارت میں مسلمان ہی نہیں عیسائی بھی ناروا سلوک کا شکار ہیں۔بھارت میں آر ایس ایس کو تین بار دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی نے گاندھی اور نہرو کے فلسفے کی دھجیاں اڑا دی ہیں لہذا اب دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ قائداعظم کا دو قومی نظریہ درست تھا کیونکہ بھارت کے ساتھ الحاق کرنے والی ریاستیں اب پچھتا رہی ہیں۔ بھارت کی مذہبی جنونیت مہذب معاشروں کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کی آزادی کی تحریکوں کو دہشت گردی کا نام دیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوجی صرف مسلمان آبادی کو دبانے کیلئے موجود ہیںکشمیر کے مسلمان بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے اقوام متحدہ نے شواہد کے باوجود کشمیر پر مثبت کردار ادا نہیں کیاکشمیر کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام نے کرنا ہے۔ ہمیں کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دینا چاہئے۔امریکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔کشمیر کی صورتحال اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 80ء کی دہائی میں برطانیہ میں مجاہدین کیلئے فنڈز اکٹھے کئے جاتے تھے۔ امریکہ اور مغربی ممالک نے مجاہدین کی بھرپور حمایت کی۔ فغانستان سے روس کے جانے کے بعد یہی مجاہدین دہشت گرد بن گئے۔ افغانستان میں طالبان کو جہاد کیلئے امریکہ نے تیار کیا۔
طالبان روس کیخلاف لڑیں تو جہاد اور امریکہ کے خلاف لڑیں تو دہشت گردی۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اور چین پاکستان کی خود مختاری میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C