افغانستان: پاکستان پشاور خودکش حملے کا الزام کسی پر لگانے سے پہلے تحقیقات کر لے، طالبان وزیر خارجہ
👁️ 37 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستان پشاور خودکش حملے کا الزام کسی پر لگانے سے پہلے تحقیقات کر لے، طالبان وزیر خارجہ
کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) افغانستان کی طالبان حکومت نے پشاور خودکش حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ کسی پر الزام تراشی سے قبل واقعے کی مکمل تحقیقات کر لے۔
طالبان حکومت کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کو کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام کو اپنے سیکیورٹی چیلنجز کا خود حل تلاش کرنا چاہیے اور دو مسلم ملکوں کے درمیان نفرت کے بیج بونے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
پشاور کے حساس علاقے پولیس لائنز کی ایک مسجد میں پیر کو خودکش حملے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 220 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ بعض حکام نے حملے میں سہولت کاری کے لیے پڑوسی ملک افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے کی جانب اشارہ کیا تھا۔
تاہم اب تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے جب کہ پاکستان میں اس حملے کی تحقیقات جاری ہے۔
پشاور دھماکے کی باریکی سے تحقیقات کریں اپنا بوجھ ہم پہ نہ ڈالیں20برس جنگ لڑی ایسی کوئی جیکٹ نہیں دیکھی جو چھت اڑائے افغانستان پہ الزام نہ لگائیں اپنے اندر خرابی تلاش کریں ہم مسئلہ ہوتے تو چین ایران میں دھشتگردی ہوتی دشمنی کے بیج نہ بوئیں بھائیوں والا رویہ رکھیں
امیر خان متقی pic.twitter.com/mOkmUh7wBn— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) February 1, 2023
کالعدم شدت پسند تنظیم کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان نے پشاور خودکش حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ البتہ اس سے قبل تنظیم کے دو اہم کمانڈرز سربکف مہمند اور عمر مکرم خراسانی کی جانب سے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
دونوں کمانڈرز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ حملہ ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر عمر خالد خراسانی (اصل نام عبدالولی) کی ہلاکت کا بدلہ ہے اور یہ خودکش حملہ مہمند سے ہی تعلق رکھنے والے 25 سالہ طالبِ علم حذیفہ نے کیا۔
بدھ کو امیر خان متقی نے کہا کہ “ہمارے خطے میں جنگ اور بم حملے ہوتے رہے ہیں لیکن گزشتہ 20 سال کے دوران ہم نے ایک بھی خودکش حملہ ایسا نہیں دیکھا جس میں مسجد کی چھت اڑ جائے اور سینکڑوں لوگ مارے جائیں۔”
افغان وزیرِ خارجہ نے بھی پشاور خودکش حملے سے متعلق ان شبہات اور سوالات کو اٹھایا جو پاکستان میں بعض ناقدین حملے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے متعلق اٹھا رہے ہیں۔
صوبائی پولیس چیف معظم جاہ انصاری نے منگل کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خودکش حملہ آور بطور مہمان مسجد میں داخل ہوا تھا جس نے دھماکے کے لیے 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا جسے تھوڑا تھوڑا کر کے پولیس لائنز کے علاقے میں لایا گیا تھا۔
پولیس چیف نے حملہ آور کی باقیات ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے اس سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ البتہ انہوں نے حملہ آور کو اندورنی مدد کے امکان کے خدشات کا بھی اظہار کیا ہے۔
تحقیقاتی حکام کا بدھ کو کہنا تھا کہ انہوں نے خودکش حملے کے الزام میں متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C