افغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 70 سے متجاوز
👁️ 73 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 70 سے متجاوز
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) کابل کی ایک مسجد میں جمعے کی نماز کے بعد ذکر کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے، جس میں ہونے والے دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ اس کے مرتکب ہونے والوں کو سزا دی جائے گی۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد میں جمعے کی نماز کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔ مسلمانوں کے لیے مقدس رمضان کے مہینے میں افغانستان کے اندر عبادت گاہوں اور شہری اہداف پر حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔
افغان وزارت داخلہ کے نائب ترجمان بسم اللہ حبیب نے بتایا کہ دھماکہ کابل کے مغربی حصے میں واقع خلیفہ آغا گل جان مسجد میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب ہوا۔ ابتدائی طور پر حکام نے 10 افراد کی ہلاکت کا بتایا تھا۔
تاہم خبر رساں ادارے روئٹرز نے مقامی محکمہ صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دھماکے کے بعد اسپتالوں کو 70 لاشیں موصول ہوئی ہیں اور دیگر 78 زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک تھی، اور تقریباً 20 افراد کو جلنے والی یونٹ میں داخل کرایا گیا۔
عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟
یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب سنی العقیدہ مسلمانوں کی مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد، نمازی ذکر کے لیے جمع تھے۔ اس مسجد کے منتظم سید فضل آغا نے بتایا کہ ان کے خیال میں کوئی شخص، جو خود کش بمبار تھا، وہ ان کے ساتھ شامل ہو گیا اور پھر دھماکہ خیز مواد سے اپنے آپ کو اڑا دیا۔
انہوں نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا، ’’سیاہ دھواں تیزی سے اٹھا اور ہر طرف پھیل گیا، وہاں ہر جانب لاشیں ہی لاشیں بکھری پڑی تھیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرنے والوں میں ان کے بھتیجے بھی شامل ہیں: ’’میں خود تو بچ گیا، لیکن اپنے پیاروں کو کھو دیا۔‘‘
مقامی رہائشی محمد صابر نے بتایا کہ انہوں نے خود بہت سے زخمیوں کو ایمبولینس میں لادتے ہوئے دیکھا، ’’دھماکہ بہت زور دار تھا، میں نے تو سوچا کہ کہیں میرے کان کے پردے نہ پھٹ گئے ہوں۔‘‘ ایک نوجوان مقامی افغان وحید نے بتایا کہ جب انہوں نے دھماکے کی خبر سنی تو وہ گھر پر تھے اور یہ جان کر فوراً مسجد پہنچے کہ ان کے بھائی وہاں پر تھے۔ وحید نے کہا کہ وہاں سب مدد کے لیے چیخ رہے تھے اور انہوں نے زخمیوں کو ایمبولینس تک لے جانے میں مدد کی۔
وحید نے مزید بتایا، ’’ہر کوئی رو رہا تھا اور خون میں لت پت تھا۔ پھر مجھے بتایا گیا کہ میرے بھائی بھی زخمی ہوئے ہیں۔‘‘
طالبان کا رد عمل
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس دھماکے سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس حملے کی مذمت کی اور کہا کہ قصور واروں کو ڈھونڈ کر انہیں سزا دی جائے گی۔ تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں افغانستان میں ہونے متعدد دھماکوں میں درجنوں افغان شہری مارے جا چکے ہیں۔ ان میں سے بعض حملوں کی ذمہ داری نام نہاد اسلامی شدت پسند گروپ داعش نے قبول کی ہے۔
افغانستان کے طالبان حکمرانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ اگست میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے اور داعش کی مقامی شاخ کو بڑی حد تک ختم کر دیا ہے۔ لیکن بین الاقوامی حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے گروہوں کے دوبارہ سر اٹھانے کا خطرہ بدستور موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C