افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے، دوعملی نہیں چلے گی، وزیراعظم شہباز شریف
👁️ 101 بار دیکھا گیا
افغانستان کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف ٹھوس حکمت عملی بنائے، دوعملی نہیں چلے گی، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان سے نمٹنے کے معاملے پر ایک ٹھوس حکمت عملی بنائیں کیونکہ اس کالعدم جماعت کا افغان سرزمین سے آپریٹ کرنا پاکستان کے لیے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔
جمعہ کی دوپہر وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’افغانستان ہمسایہ ملک ہے۔ افغانستان برادر ملک ہے جس کی ہمارے ساتھ ہزاروں کلومیٹر طویل سرحد ہے۔ ہماری دلی خواہش ہے کہ ہمارے ان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ معاشی میدان میں کام کریں، مگر یہ بدقسمتی ہے کہ تحریک طالبان پاکستان آج بھی وہاں سے آپریٹ کر رہی ہے اور پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو شہید کر رہی ہے۔‘
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے ایک سے زیادہ مرتبہ افغانستان کو پیغام دیا ہے کہ ایسا نہیں چل سکتا۔ ہم نے انھیں پیغام دیا ہے کہ ہم بہتر تعلق چاہتے ہیں مگر آپ ٹی ٹی پی کو مکمل ختم کریں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے لیے ایک ریڈ لائن ہے، ٹی ٹی پی کا وہاں سے آپریٹ کرنا کسی صورت میں پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں ہے اور ہم پاکستان کی سالمیت کے تقاضوں کا پوری طرح دفاع کریں گے۔‘
شہباز شریف نے کہا کہ ’میں پھر افغان حکومت کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اس حوالے سے ایک ٹھوس حکمت عملی بنائیں اور اس پر پاکستان آپ سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن اگر ایک طرف ہمیں یہ پیغام ملے کہ ہم تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں مگر دوسری طرف ٹی ٹی پی کو کُھلی چھٹی ہو تو ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔‘
پاڑہ چنار کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’وفاقی حکومت نے پاڑہ چنار کی عوام کو ہیلی سروس کے ذریعے ادویات فراہم کی ہیں جبکہ انھیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے وہاں موجود مریضوں کو دیگر شہروں کے ہسپتالوں تک پہنچایا۔ ’ایک ہزار کلوگرام ادویات ہیلی کاپٹرز کے ذریعے پاڑہ چنار پہنچائی گئی ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C