افغانستان: ہرات اور ہلمند میں دھماکے، 6 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک
👁️ 28 بار دیکھا گیا
افغانستان: ہرات اور ہلمند میں دھماکے، 6 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبوں ہرات اور ہلمند میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 6 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے شہر ہرات میں کھیل کے ایک میدان میں اس وقت دو بم دھماکے ہوئے جب وہاں نوجوان اور بچے کھیل رہے تھے۔ میدان میں دو بم اور بھی نصب تھے جنھیں بم ڈسپوزل کے عملے نے ناکارہ بنادیا۔
ہرات میں بہ یک وقت ہونے والے 2 بم دھماکوں میں ایک بچہ اور 5 نوجوان ہلاک ہوگئے جب کہ 3 لڑکے شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
جنوبی صوبے ہلمند میں بھی کھیل کے ایک میدان میں مارٹر گولہ پڑا تھا جسے ناکارہ سمجھ کر بچے کھیل رہے تھے اور اسی دوران گولہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 بچے ہلاک ہوگئے۔
طالبان اہلکاروں نے دونوں واقعات کے بعد جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ہرات میں پھٹنے والے بم بارودی سرنگ تھیں جو زیر زمین بچھائی گئی تھی۔
خیال رہے کہ دہائیوں سے جنگ زدہ ملک افغانستان میں زیر زمین بارودی سرنگوں کا جال بچھا ہوا ہے جن کا شکار عمومی طور پر بچے ہوجاتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C