امریکا میں 12 چینی شہریوں پر سائبر جاسوسی کے الزام میں مقدمہ درج
👁️ 149 بار دیکھا گیا
امریکا میں 12 چینی شہریوں پر سائبر جاسوسی کے الزام میں مقدمہ درج
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکی محکمہ انصاف نے بتایا ہے کہ چین کے 12 شہریوں کے خلاف حکومت مخالفین، خبر رساں اداروں، امریکی ایجنسیوں اور یونیورسٹیوں کو ہدف بنا کر ان کی سائبر جاسوسی کی مہمات چلانے پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔
جن افراد پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے ان میں قانون نافذ کرنے والے آفیسرز اور پرائیویٹ ہیکنگ کمپنی کے ملازمین شامل ہیں۔
ان شہریوں پر امریکہ میں فرد جرم ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب امریکی حکومت چین سے جدید طرز کے سائبر خطرات کے بارے میں خبردار کر رہی ہے۔ جس میں ٹیلی کام کمپنیوں کی ہیکنگ بھی شامل ہے جسے گزشتہ سال ’سالٹ ٹائیفون‘ کا نام دیا گیا تھا۔
سالٹ ٹائیفون کے حملے کی وجہ سے بیجنگ کو پرائیویٹ ٹیکسٹ میسجز اور ٹیلی فون پر گفتگو تک رسائی حاصل ہو گئی تھی اور کئی امریکی حکومتی عہدیداروں اور اہم عوامی شخصیات کے ٹیلی فون ان کا ہدف بن گئے تھے۔
جن چینی افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے. ان میں ہیکنگ کمپنی ’ آئی سون‘ کے بانی اور لیڈرز بھی شامل ہیں۔
آئی سون کے بانی وو ہیبو بھی ان افراد میں شامل ہیں جن پر مقدمے چلائے جائیں گے۔ وہ شنگھائی میں مقیم ہیں اور وہ چین کے پہلے ہیکٹیوسٹ گروپ گرین آرمی کے بھی رکن رہے ہیں۔ ہیکٹیوسٹ ایسے افراد کو کہا جاتا ہے جو سیاسی یا معاشرتی تبدیلی لانے کے لیے ہیکنگ کرتے ہیں۔
فرد جرم میں یہ نئی بات بھی سامنے آئی ہے کہ آئی سون کی سرگرمیوں میں چین کے منحرفین، مذہبی تنظیموں اور امریکہ کے اندر میڈیا آؤٹ لیٹس کو ہدف بنانا بھی شامل ہے۔جن میں وہ اخبار بھی شامل ہیں جو چین سے متعلق خبریں شائع کرتے ہیں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے خلاف ہیں۔
دیگراہداف میں امریکہ میں مقیم چین کے نقاد، ڈیفنس انٹیلی جینس ایجنسیز اور ایک ریسرچ یونیورسٹی شامل ہے۔
اے پی نے لیک ہونے والی دستاویزات کے حوالے سے بتایا تھا کہ آئی سون، بھارت ، تائیوان یا منگولیا جیسی حکومتوں کو بھی ہدف بناتی آئی ہے۔
واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگ یو نے ان الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ پارٹیاں سائبر حملوں سے متعلق مناسب ثبوت سامنے لائیں نہ کہ قیاس آرائیوں پر الزامات لگائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 320 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3442 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C