02/June/2025

امریکا میں اسرائیل نواز مظاہرین پر دیسی بم حملہ، 8 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

👁️ 145 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا میں اسرائیل نواز مظاہرین پر دیسی بم حملہ، 8 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

امریکا میں اسرائیل نواز مظاہرین پر دیسی بم حملہ، 8 افراد زخمی، حملہ آور گرفتار

واشنگٹن (ڈیلی اردو/سی بی ایس) اتوار کے روز امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متلعق منعقدہ ایک تقریب میں ایک دیسی بم حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایف بی آئی نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین کے خلاف اسے ایک ’دہشت گردی‘ کا حملہ قرار دیا ہے۔

مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ایک شخص نے اسرائیل کے حامی مظاہرین کے ایک گروپ پر گھریلو ساختہ مولوٹوف کاک ٹیل (دیسی بم) پھینکا۔ بولڈر پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

اس حملے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں حملہ آور کو نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے کہ ’صیہونیوں کو مار دو، ’فلسطین کو آزاد کرو اور ’وہ قاتل ہیں‘۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جن کی عمریں 67 سے 88 سال کے درمیان ہیں۔ بی بی سی کے ایک پارٹنر ادارے سی بی ایس نے بھی خبر دی ہے کہ پولیس نے ایک شخص کو حملے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سی بی ایس کی خبر کے مطابق غزہ میں حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب کے دوران شرکا پر کاک ٹیل سے حملہ کیا گیا۔

کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں ایف بی آئی نے کہا کہ زیر حراست 45 برس کے مشتبہ شحص کا نام محمد صابری سلیمان ہے جن کا تعلق مصر سے ہے۔

متعدد ذرائع کے مطابق سی بی ایس نیوز نے خبر نشر کی کہ مشتبہ شخص 2022 میں غیر تارکین وطن کے ویزے پر کیلیفورنیا آیا تھا جس کے ویزے کی میعاد فروری 2023 میں ختم ہو گئی تھی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے اس حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C