امریکا نے جدید ترین جنگی طیاروں کا اسکواڈرن مشرقِ وسطیٰ منتقل کر دیا، ایران کی سخت وارننگ
👁️ 169 بار دیکھا گیا
امریکا نے جدید ترین جنگی طیاروں کا اسکواڈرن مشرقِ وسطیٰ منتقل کر دیا، ایران کی سخت وارننگ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا نے ایف-15 ای جنگی طیاروں پر مشتمل ایک اسکواڈرن مشرقِ وسطیٰ کے ایک فوجی اڈے پر پہنچا دیا ہے، ایسے وقت میں جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی کہ ایف-15 ای طیاروں کا یہ اسکواڈرن 18 جنوری کو خطے میں تعینات کیا گیا۔ بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد جنگی تیاریوں کو مضبوط بنانا اور خطے میں استحکام کو فروغ دینا ہے۔
ایرانی دھمکی
دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر ابو فضل شکارچی نے کہا کہ ’’اگر ہمارے رہنما کی جانب کوئی جارحانہ ہاتھ بڑھایا گیا تو ہم حملہ آوروں کی دنیا کو آگ لگا دیں گے اور دنیا کی کوئی جگہ ان کے لیے محفوظ نہیں رہے گی۔‘‘
یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب 17 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولیٹکو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب ایران میں نئی قیادت لانے کا وقت آ گیا ہے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان بھی اس سے قبل خبردار کر چکے ہیں کہ’’اسلامی جمہوریہ کے رہنما پر حملے کا مطلب ایران کے ساتھ براہِ راست جنگ ہوگا۔‘‘
مبصرین کے مطابق امریکی جنگی طیاروں کی خطے میں تعیناتی اور ایرانی قیادت کے سخت بیانات مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ فوجی تصادم کے خدشات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 285 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C