02/March/2023

امریکا: پنسلوانیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد

👁️ 24 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
امریکا: پنسلوانیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد

امریکا: پنسلوانیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ریاست پنسلوانیا کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر مسافر سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد کرلی گئی ہے۔

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا کہنا ہے کہ 40 سالہ مارک مفلے نامی مسافر فلوریڈا جا رہا تھا، اس کا سوٹ کیس چیک کیا گیا تو دھماکا خیز ڈیوائس برآمد ہوئی۔

امریکا کی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے) نے کہا کہ سوٹ کیس میں مشتبہ چیز پائی گئی جسے چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ دھماکا خیز ڈیوائس ہے۔

ٹی ایس اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ٹیکنیشنز نے تصدیق کی کہ یہ دھماکا خیز ڈیوائس ہے۔

تلاشی کے دوران بیگ کو چیک کیا گیا تو الارم بج گیا، بیگ میں ایک گول چیز تھی جس میں دو فیوز اور کچھ سفوف تھا جو مومی پاؤڈر اور پلاسٹک میں لپٹا ہوا تھا۔

الارم بجنے کے بعد مفلے کو ایئرپورٹ سیکیورٹی کے پاس جانے کیلئے کہا گیا لیکن وہ چند منٹ بعد ہی ایئرپورٹ سے نکل گیا۔

بعد ازاں اسے شام میں گھر سے گرفتار کیا گیا، اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C