امریکا کو مقامی انتہا پسندوں سے خطرہ ہے، ایف بی آئی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
امریکا کو مقامی انتہا پسندوں سے خطرہ ہے، ایف بی آئی
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکا کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداران نے کانگریس کو بتایا کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ماننا ہے کہ امریکا میں مقامی انتہا پسندوں بالخصوص سفید فاموں سے اتنا ہی خطرہ ہے جتنا کہ اسلامی انتہا پسندوں سے ہے۔
رپورٹس کے مطابق کاؤنٹر انٹیلی جنس ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیموتھی لانگن نے کہا کہ نسلی طور پر متحرک مقامی نسل پرستوں کے خدشات نے ایف بی آئی کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ خطرے کو اسلامی انتہا پسندوں کی سطح پر لے جائے۔
ٹیموتھی لانگن نے ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس ذیلی کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی بیورو نے گزشتہ 18 ماہ میں مقامی انتہا پسندی سے خطرات میں نمایاں اضافے کا سراغ لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیورو کی جانب سے مقامی انتہا پسندی سے متعلق تشدد کی تقریباً 2 ہزار 700 سے زائد تحقیقات کی گئیں اور اس عرصے میں امریکی مذہبی اداروں پر 18 حملے کیے گئے جن میں حالیہ سالوں میں 70 افراد ہلاک ہوئے۔
ایف بی آئی نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ انتہا پسندی کو ہوا دینے میں ان کے کردار کے حوالے سے رابطہ کیا ہے، ادارے نے تشدد کی منصوبہ بند کارروائیوں کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنایا اور موبائل فون پر خفیہ کاری کو قانونی طور پر ڈی کوڈ کرنے میں ناکامی کے ’خلا کو پُر کرنے کی کوشش‘ جاری رکھے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C