امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
👁️ 266 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکہ اور ایران کے درمیان کسی بھی مجوزہ معاہدے کی فریق نہیں ہے۔ نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران سے متعلق شرائط اور پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممکنہ حتمی معاہدے میں واشنگٹن کے مؤقف کو سراہتے ہیں، تاہم اسرائیل اس مفاہمتی یادداشت کا حصہ نہیں ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جمعرات کو صدر ٹرمپ سے بات کی، جنہوں نے ایران کے ساتھ مجوزہ ڈیل کے نکات پر تبادلہ خیال کیا، تاہم یہ معاہدہ ابھی تہران کی جانب سے باضابطہ طور پر منظور نہیں ہوا۔
نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق ٹرمپ چاہتے ہیں کہ کسی بھی حتمی معاہدے میں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کا خاتمہ، افزودگی کے ڈھانچے کی مکمل توڑ پھوڑ، میزائل پروگرام کو محدود کرنے اور تہران حکومت کی جانب سے علاقائی پراکسی گروپس کی حمایت کا خاتمہ شامل ہو۔
دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ میزائل پروگرام اس معاہدے کا حصہ نہیں ہوگااور اس پر بات چیت بعد کے مرحلے میں کی جائے گی۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز کے مطابق مجوزہ مفاہمت میں تمام محاذوں پر ’’مستقل اور فوری جنگ بندی‘‘ کی شق بھی شامل ہو سکتی ہے، جس میں لبنان میں لڑائی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2986 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C