امریکہ صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف نئے شدید حملوں کا اعلان کر دیا
👁️ 186 بار دیکھا گیا
امریکہ صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف نئے شدید حملوں کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (ش ح ط) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کیے جائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری آپریشن ایپک فیوری ایک ماہ مکمل ہو چکا ہے اور امریکی فوج نے اس دوران ایران کی نیوی اور فضائیہ کو مؤثر طور پر نقصان پہنچایا ہے جبکہ کئی اہم کمانڈروں کو ہٹایا جا چکا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں بتایا کہ ایران کی میزائل اور ڈرون لانچ کرنے کی صلاحیت نمایاں طور پر محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کسی بھی صورت میں ایسے رہنماؤں کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
صدر نے ایران میں جاری مظاہروں کے دوران ہونے والے کریک ڈاؤن اور ہزاروں شہریوں کی ہلاکتوں کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ایران کے نظام کو “غنڈہ گرد اور قاتل” قرار دیتے ہوئے اس کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنا ضروری ہے۔
صدر ٹرمپ نے امریکی عوام سے خطاب میں خطے میں موجود امریکہ کے اتحادیوں، جن میں اسرائیل اور خلیجی ریاستیں شامل ہیں، کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اتحادی خطے میں استحکام اور سکیورٹی کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے متعدد خلیجی ممالک پر حملے کیے ہیں، اور یہی ظاہر کرتا ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہونے چاہئیں۔
صدر نے امریکی فوج میں ہلاک ہونے والے 13 فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے مشن مکمل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا: “ہمیں مشن مکمل کر کے ان کی قربانیوں کا احترام کرنا ہوگا۔”
توانائی اور تیل کی فراہمی پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اب بیرون ملک سے تیل کی ضرورت نہیں رکھتا۔ انہوں نے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور امریکی تیل خریدیں۔
صدر نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں طے پانے والے جوہری معاہدے کو ایک غلطی قرار دیا اور کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف آپریشن مڈنائٹ ہیمر کے ذریعے عالمی سطح پر خطرے کا باعث بننے والی ایرانی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔
ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکہ منظم طریقے سے ایران کی صلاحیت کو ختم کر رہا ہے کہ وہ امریکہ یا خطے میں کسی بھی صورت میں دھمکی یا طاقت کا مظاہرہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب بنیادی سٹریٹجک اہداف حاصل کرنے کے بہت قریب ہیں اور اس کے بعد ایران کے خلاف مشن مکمل کر کے خطے میں امریکی مفادات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کے موجودہ نظام کو دنیا کے سب سے پرتشدد اور ظالم حکمرانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی نظام ایک “تشدد پسند اور غنڈہ گرد حکومت” ہے جو ظلم اور جبر پر مبنی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 45 ہزار ایرانیوں کو ہلاک کیا گیا ہے، اور یہ نظام ختم ہونا چاہیے تاکہ انسانیت آگے بڑھ سکے۔
اس خطاب میں صدر نے ایران کے جوہری پروگرام، میزائل صلاحیت، فضائیہ اور نیوی کی تباہی، ہلاک ہونے والے کمانڈروں اور فوجیوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں اور کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ایران کی جوہری صلاحیت کو ہر صورت محدود رکھیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 271 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 524 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 464 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3468 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C