امریکہ: منی سوٹا کے چرچ سے منسلک اسکول میں فائرنگ، 3 بچے ہلاک، 17 زخمی
👁️ 427 بار دیکھا گیا
امریکہ: منی سوٹا کے چرچ سے منسلک اسکول میں فائرنگ، 3 بچے ہلاک، 17 زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک چرچ سے منسلک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 3 بچے ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق پولیس چیف برائن او’ہارا نے بتایا کہ آٹھ اور دس سال کی عمر کے دو بچے اپنی نشستوں پر بیٹھے ہوئے ہلاک ہوئے۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے پاس رائفل، شاٹ گن اور پستول موجود تھے۔ انہوں نے اس واقعے کو "انتہائی سفاکیت اور بزدلی" قرار دیا۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں 14 بچے شامل ہیں جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
قبل ازیں، رائٹرز اور اے ایف پی نے امریکی محکمہ انصاف کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا تھا کہ فائرنگ میں تین افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تصدیق کی کہ شوٹر بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اینونساییشن کیتھولک اسکول میں تعلیمی سال کے آغاز کو صرف دو دن ہوئے تھے۔ یہ نجی پرائمری اسکول تقریباً 395 طلبہ پر مشتمل ہے اور یہ کیتھولک چرچ سے منسلک ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں واقعے کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی ہے، جبکہ ایف بی آئی نے فوری طور پر ردعمل ظاہر کیا اور ٹیم موقع پر موجود ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق "فی الحال کمیونٹی کو کوئی فعال خطرہ نہیں" جبکہ والدین کے لیے ری یونفیکیشن زون قائم کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں سے ملاقات کر سکیں۔
مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ایکس پر کہا کہ وہ تازہ ترین معلومات فراہم کرتے رہیں گے اور متاثرہ بچوں و اساتذہ کے لیے دعاگو ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں امریکی کالج کیمپسز پر متعدد جھوٹی شوٹنگ رپورٹس درج کی گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8959 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3175 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2317 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C