امریکہ میں نیٹو اجلاس: یوکرین کو مزید پانچ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکہ میں نیٹو اجلاس: یوکرین کو مزید پانچ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
واشنگٹن ڈی سی (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روس کی جارحیت کے شکار یورپی ملک یوکرین کو اپنی سر زمین کے دفاع کے لیے مزید پانچ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں زمین سے فضا کو محفوظ بنانے والے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی تین اضافی بیٹریز بھی شامل ہیں جو امریکہ، جرمنی اور رومانیا فراہم کر رہے ہیں۔
صدر بائیڈن نے یہ اعلان اس وقت کیا جب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں مغربی ملکوں کے عسکری اتحاد ’نیٹو‘ کا تین روزہ اجلاس منگل کو شروع ہو گیا ہے۔
نیٹو کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے واشنگٹن ڈی سی کے میلن آڈیٹوریم کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں 1949 میں نیٹو اتحاد کے قیام کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔
نیٹو کے اجلاس کے ایجنڈے میں سرِ فہرست روس کی غیر قانونی در اندازی میں یوکرین کی حمایت ہے۔
امریکہ، جرمنی، نیدر لینڈز، رومانیا اور یوکرین کے رہنماؤں نے منگل کو ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق نیدرلینڈز اور دیگر اتحادی ممالک یوکرین کے لیے پیٹریاٹ دفاعی نظام کو بنانے کے لیے آلات اور پرزے فراہم کریں گے جب کہ اٹلی دفاعی نظام ’ایس اے ایم پی – ٹی‘ فراہم کر رہا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اپریل میں نیٹو ممالک سے کہا تھا کہ روس کی فضائی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو کم از کم سات پیٹریاٹ میزائل سسٹم یا انتہائی بلندی پر فضائی حدود کے دفاع کے نظام درکار ہیں۔
نیٹو میں شامل اتحادی ممالک کا کہنا ہے کہ وہ دفاعی نظام بنانے اور جلد از جلد فراہم کرنے کے حوالے سے یوکرین کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔
اتحادی ممالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں برس کے آخر تک یوکرین کو مزید ایک اسٹرٹیجک دفاعی نظام فراہم کرنے کے حوالے سے بھی کام جاری ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
امریکہ کے دو اعلیٰ عہدیداروں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ امریکہ کی کانگریس نے چوں کہ کئی ماہ کی تاخیر کے بعد یوکرین کے لیے امداد کی منظوری دی ہے۔ اس دوران امریکہ نے اپنے ذخائر میں سے یوکرین کو لاکھوں ڈالر کے آلات فراہم کیے۔
ان میں صدر بائیڈن کی جانب سے منگل کو اعلان کردہ حالیہ پیڑیاٹ ڈیفنس سسٹم کی بیٹری اور طویل فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل ’اے ٹی اے سی ایم ایس‘ شامل ہیں۔
امریکہ کے فراہم کردہ یہ میزائل لگ بھگ 300 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں جب کہ یوکرین کے پاس موجود میزائل اس کے مقابلے میں نصف فاصلے ہر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکہ یوکرین کو دفاعی اخراجات کے لیے اربوں ڈالر کی امداد بھی دے چکا ہے جس میں گزشتہ ہفتے منظور کیے گئے دو ارب 20 کروڑ ڈالر کا یوکرین اسسٹنس انیشیئٹو پیکیج بھی شامل ہے۔
اس پیکیج کے تحت یوکرین کے لیے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں سے محفوظ رہنے کے لیے دفاعی نظام اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی خریداری ممکن ہو سکے گی۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹالٹن برگ نے منگل کو نیٹو اجلاس کے دوران کہا کہ روس جیسے جارح پڑوسی کی موجودگی میں حقیقت میں کوئی بھی ایسا راستہ موجود نہیں ہے جس پر لاگت نہ آتی ہو۔ ان کے بقول جنگ کے دوران ایسا کوئی آپشن نہیں ہوتا جس میں خطرہ نہ ہو۔
انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں کہ اگر روس کو یوکرین میں کامیابی ملتی ہے تو اس وقت سب سے زیادہ قیمت چکانی ہوگی اور سب سے بڑا خطرہ منڈلانے لگے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5114 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C