امریکہ ناکہ بندی ختم کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی سفیر
👁️ 228 بار دیکھا گیا
امریکہ ناکہ بندی ختم کرے تو مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایرانی سفیر
نیو یارک (ڈیلی اردو/روئٹرز/بی بی سی) ایران کے اقوام متحدہ میں سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا ہے کہ جیسے ہی واشنگٹن بحری ناکہ بندی ختم کرے گا، ’’میرا خیال ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں شروع ہو جائے گا۔‘‘
انہوں نے امریکی بحری ناکہ بندی کو فائر بندی کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اسے ختم کرنا نئے مذاکرات شروع ہونے کے لیے بنیادی شرط ہے۔ تاہم امریکہ نے عوامی طور پر ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ آبنائے ہرمز اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کر دے گا۔
ایروانی نے کہا کہ یہ جنگ امریکہ نے ایران کے خلاف شروع کی تھی، اور اگر وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنا چاہتے ہیں اور کوئی سیاسی حل تلاش کرنا چاہتے ہیں تو ’’وہ ہمیں تیار پائیں گے۔‘‘
ایرانی سفیر نے مزید کہا، ’’اگر وہ جنگ چاہتے ہیں، تو اس صورت میں بھی ایران اس کے لیے تیار ہے۔‘‘
دریں اثنا خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ کے سیزفائر سے متعلق تازہ اعلان سے قبل ایک سینئر ایرانی اہلکار نے بتایا تھا کہ اگر امریکہ دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی ترک کر دے تو ایران کے مذاکرات کار بات چیت کے ایک اور دور میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ تاہم انہوں نے ان مذاکرات کو مسترد کر دیا، جو ایران کی طرف سے ہتھیار ڈالے جانے کے مقصد کے تحت کیے جائیں۔
پاکستان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ میں فائر بندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کے اعلان کے باوجود امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی بدستور جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C