امریکہ پناہ گزینوں کو قانونی تحفظ دے، اقوام متحدہ کی اپیل
👁️ 262 بار دیکھا گیا
امریکہ پناہ گزینوں کو قانونی تحفظ دے، اقوام متحدہ کی اپیل
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے جمعہ کو امریکا سے اپیل کی کہ وہ پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے اور قانونی کارروائی کا حق فراہم کرے۔ یہ اپیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے نزدیک ہوئے ایک حملے کے بعد ’’تھرڈ ورلڈ کنڑیز‘‘ کے ممالک سے ہجرت منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مشتبہ طور پر ایک افغان شہری نے حملہ کیا، جو سن 2021 میں امریکہ آیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کے ترجمان جیریمی لارنس نے جنیوا میں بریفنگ کے دوران کہا، ’’انہیں (پناہ کے متلاشی افراد کو) بین الاقوامی قانون کے تحت تحفظ کا حق حاصل ہے اور انہیں قانونی کارروائی کا موقع دیا جانا چاہیے۔‘‘
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کی ترجمان ایوجن بیون نے بھی امریکی صدر سے کہا کہ انہیں اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے، ’’جب ایسے لوگ کسی ملک میں پہنچتے ہیں جنہیں تحفظ کی ضرورت ہے، تو انہیں پناہ کے قانونی عمل سے گزرنے کا حق ہونا چاہیے اور انہیں ملک میں داخلے کی اجازت ملنی چاہیے۔‘‘
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ امریکہ میں مہاجرت کے نظام کو ازسر نو ترتیب دینے کے لیے ’تیسری دنیا کے تمام ممالک‘ سے ہجرت مستقل طور پر روکنے اور رہائش و شہریت سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے پر کام کر رہی ہے۔ یہ اقدام ان کی جانب سے حالیہ مہینوں میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے تسلسل کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3570 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3297 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2565 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C