امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
👁️ 227 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ، 300 سے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے تیسرے مرحلے میں تقریباً 140 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں میزائل و ڈرون تنصیبات، بحری صلاحیتیں، گولہ بارود کے ذخائر اور مواصلاتی مراکز شامل ہیں۔
سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ تازہ حملے آبنائے ہرمز میں ایک اور تجارتی جہاز پر حملے کے بعد کیے گئے، جن کا مقصد ایران کو اس کارروائی کا جواب دینا اور اس کی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا۔
بیان کے مطابق امریکی افواج نے لڑاکا طیاروں، ڈرونز اور بحری جنگی جہازوں سے داغے گئے ہتھیاروں کے ذریعے ایران کے مختلف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
سینٹکام کے مطابق حملوں میں ایرانی میزائل اور ڈرون تنصیبات، بحری اثاثے، گولہ بارود ذخیرہ کرنے کی سہولیات، مواصلاتی نیٹ ورکس، ساحلی نگرانی کے مراکز اور دیگر فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران تین مراحل میں کی جانے والی کارروائیوں میں 300 سے زائد ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بین الاقوامی تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔
سینٹکام نے کہا کہ امریکہ بین الاقوامی بحری راستوں کی حفاظت اور خطے میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس سے قبل متعدد جوابی کارروائیوں کا دعویٰ کیا ہے، تاہم تازہ امریکی حملوں پر تہران کا باضابطہ ردعمل فوری طور پر سامنے نہیں آیا۔
خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک میں سکیورٹی خدشات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں، جبکہ عالمی برادری دونوں ممالک سے تحمل اور سفارتی حل اختیار کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشنز کا منصوبہ، نقل مکانی نہ ہونے کی یقین دہانی
19/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9267 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C